اسلام آباد(این این آئی)پی آئی اے کی پروکیورمنٹ اینڈ لوجسٹک ڈیپارٹمنٹ میں کروڑوں کی بے ضابطگیاں سامنے آگئیں مالی سال 2015-16ور 2016-17کے دوران مجاہد برادرز کو کیٹرنگ کا ٹھیکہ دیاگیا آڈٹ رپورٹ کے مطابق پی آئی اے نے 2کروڑ 52لاکھروپے مالیت کا سیل ٹیکس نہیں کاٹا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق پی آئی اے کے پروکیورمنٹ اینڈ لو جسٹک ڈیپارٹمنٹ میں کروڑوں روپوں کی بے ضابطگیاں آڈٹ رپورٹ نے بھانڈا پھوڑ دیا ۔مالی سال 2015-16 اور 2016-17کے دوران مجاہد برادرز کو کیٹرنگ کا
ٹھیکہ دیا گیا دو سالوں میں 18کروڑ 69لاکھ روپے سٹاف کے کھانے کا بل ادا کیا گیا ۔آڈٹ رپورٹ کے مطابق پی آئی اے حکام نے 2کروڑ 52لاکھ روپے مالیت کا سیل ٹیکس ادا نہیں کیا جبکہ قوانین کے مطابق کنٹریکٹ سے 13فیصد سیل ٹیکس کاٹا جاتا ہے حکام نے کنٹریکٹر کو فائدہ پہنچا کر ملکی خزانے کو بھاری نقصان پہنچایا ۔آڈٹ رپورٹ کے مطابق اکتوبر 2017 میں پی آئی اے انتظامیہ کو معاملے سے اگاہ کیاگیا تاہم پی آئی اے انتظامیہ نے معاملے کی انکوائری کرنا مناسب ہی نہ سمجھا اور سرد خانے میں ڈال دیا۔