بدھ‬‮ ، 23 اپریل‬‮ 2025 

سعودی خاتون کے شاپنگ مال سے نکالے جانے کی تحقیقات‎

datetime 27  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سعودی خاتون کے شاپنگ مال سے نکالے جانے کی تحقیقات 26 مئ 2015 شیئر  سعودی عرب میں خیر کی ترغیب اور شر سے روکنے کے لیے ایک باضابطہ کمیشن ہے جس کے عملے ہر جگہ نظر آتے ہیں سعودی عرب کی مذہبی پولیس کے حکام نے اہلکاروں کی جانب سے ایک خاتون کو شاپنگ مال سے نکالے جانے کے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ تحقیقات کا حکم ایک ویڈیو کلپ کے سامنے آنے پر دیا گیا ہے جو سوشل میڈیا پر گردش کر رہا ہے۔ اس کلپ میں ’امر بالمعروف اور نہی عن المنکر‘ کمیشن کے ایک اہلکار کو ایک خاتون کو ایک شاپنگ مال سے مزید تاخیر کے بغیر گھر جانے کے لیے کہتے دیکھا جا سکتا ہے۔ یہ کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا ہے اور انٹرنیٹ پر یہ دعویٰ کیا گیا ہے کہ یہ مذہبی پولیس کو اس خاتون کے دستانے نہ پہننے پر اعتراض تھا اور ان کے مطابق وہ ’غیر مہذب‘ نظر آ رہی تھیں۔ تاہم گلف نیوز کے مطابق کمیشن کے ذرائع نے بتایا کہ ’مذہبی پولیس اس وقت حرکت میں آئی جب انھوں نے خاتون کو مرد دکاندار کے پاس بیٹھے دیکھا۔‘ مقامی میڈیا المرسد نے پیر کو خبر دی کہ ’ان دونوں کے درمیان بس ایک چھوٹی سی میز تھی جو انھیں علیحدہ کر رہی تھی اور اسی بات پر کمیشن کا عملہ حرکت میں آیا اور اس نے حائل کے شمالی علاقے کے شاپنگ مال میں انھیں جلد از جلد شاپنگ ختم کرنے اور شاپنگ مال سے چلے جانے کے لیے کہا۔‘ مبینہ طور پر خاتون نے اس اہلکار کی بات پر دھیان نہیں دیا اور دکان سے جانے میں تاخیر کی جس پر اہلکار کو غصہ آ گیا اور اس نے خاتون کو بغیر کوئی چیز لیے گھر جانے کا حکم دے دیا۔  سوشل میڈیا پر اس واقعے پر گرما گرم بحث جاری ہے حائل میں کمیشن کے ایک ترجمان فہد العمرو نے کہا: ’ہم اس واقعے کی تحقیقات کر رہے ہیں اور نتائج آنے پر مناسب کارروائی کریں گے۔‘ 29 سیکنڈ پر مبنی اس کلپ پر سعودی عرب کے لوگوں میں بحث جاری ہے اور ٹوئٹر پر اس کے لیے ایک ہیش ٹیگ چل پڑا ہے۔ ٹوئٹر پر ایک صارف نے اس واقعے پر لکھا کہ ’اگر خاتون نے دستانے پہنے ہوتے تو مسئلہ حل ہو جاتا۔‘ اور اس کے ساتھ انھوں نے باکسنگ کے دستانے کی تصویر لگائی۔ جو لوگ کمیشن کے اہلکار کے حامی تھے انھوں نے لکھا کہ خاتون کو مناسب حلیے میں ہونا چاہیے تھا۔ تحویل نے ٹویٹ کیا: ’جو خواتین شاپنگ مالز میں تنہا جاتی ہیں اور مختلف ممالک کے لوگوں سے شانے ٹکراتی ہیں انھیں احکامات کی تعمیل کرنی چاہیے۔‘ بعض لوگوں خواتین کی خفت کی بات بھی اٹھائی۔ ایک نے لکھا کہ وہ خاتون کی حمایت کرتے ہیں لیکن ان کے رویے پر انھیں اعتراض بھی ہے۔



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…