پیر‬‮ ، 17 جون‬‮ 2024 

آسٹریلوی شہری کا مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کا منفرد انداز،اپنے گھر میں اذان کی ویڈیو چلا دی

datetime 18  مارچ‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سڈنی (اے این این ) گزشتہ دنوں نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ کی دو مساجد میں ہونے والے دہشت گرد حملے میں 6 پاکستانیوں سمیت 50 نمازی شہید اور متعدد زخمی ہوئے۔حملہ آور کی شناخت 28 سالہ آسٹریلوی شہری برینٹن ٹیرینٹ کے نام سے ہوئی جسے نیوزی لینڈ کی عدالت میں پیش کر کے قتل کی فرد جرم عائد کر دی گئی ہے۔دنیا بھر سے حملے کے حوالے سے مذمتی بیانات اور اظہار یکجہتی کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ایسے میں ایک آسٹریلوی شہری نے بھی

منفرد انداز میں مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کیا ہے۔آسٹریلوی شہری لیچ ڈرومونڈ نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں واضح طور پر اذان کے کلمات سنے جا سکتے ہیں۔لیچ ڈرومونڈ نے اپنے پیغام میں لکھا کہ میں دنیا بھر کے مسلمانوں کے ساتھ ہوں، اور اپنے گھر میں غروب آفتاب کے وقت ذان کی ریکاڑنگ چلا رہا ہوں۔آسٹریلوی شہری نے مزید کہا کہ میں کوئی مذہبی شخص نہیں ہوں اور امید کرتا ہوں کہ میرے عمل کو برا نہیں جانا جائے گا، یہ میرا اظہار یکجہتی ہے۔

موضوعات:



کالم



صدقہ‘ عاجزی اور رحم


عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…