اتوار‬‮ ، 22 جون‬‮ 2025 

امیر لوگ زیادہ سکون کی نیند سوتے ہیں یا غریب ؟

datetime 3  جون‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 امیر لوگوں کے پاس پیسہ تو بہت ہوتا ہے لیکن انہیں اس خوف سے نیند نہیں آتی کہ کہیں کوئی یہ مال لے نہ اڑے لیکن اب جدید تحقیق نے اسے غلط ثابت کرتے ہوئے کہا ہے کہ غریبوں کی نسبت امیروں کو زیادہ اچھی نیند آتی ہے۔اسی طرح خواتین، اقلیتوںاور کم پیسہ رکھنے والے افراد کو کم نیند آتی ہے۔ یونیورسٹی آف کولمبیا کے تحقیق کاروں کی جانب سے 1991ءسے 2012ءکے درمیان 270,000مختلف تعلیمی اداروں کے طلباءکا سروے کیا گیاجس میں ان سے دوسوالات کئے گئے۔ ان سے پوچھا گیا کہ کتنی بار وہ رات میں سات گھنٹے سے زائد سوئے ہیں اور کتنی بار وہ اپنی مطلوبہ نیند سے کم سوئے ہیں۔تحقیق میں یہ بات سامنے آئی کہ امیر سفید فام لوگ غریب،عورتوں اور اقلیتی افراد سے زیادہ سوتے ہیں۔یہ بات بھی معلوم ہوئی کہ کم آمدن والے افراد کم سونے کے باوجود یہ کہتے پائے گئے کہ ان کی یہ نیند کافی ہے۔یہ بات قابل ذکر ہے کہ صحت مند افراد کے لئے کم از کم 9گھنٹے کے لئے سونا ضروری ہے لیکن کم آمدنی والے افراد کو اس بات کا کم ہی علم تھا کہ کتنی نیند ضروری ہے۔کم نیند کی وجہ سے ہم مختلف مسائل کا شکار ہوجاتے ہیں جن میں دماغی،تعلیمی اور وزن سمیت دیگر مسائل شامل ہیں۔ یہ بات بھی دیکھنے میں آئی کہ بچوں کی نیند میں بہت تیزی سے کمی واقع ہوئی ہے اور ایک 15سال کی عمر کا بچہ 1991ءمیں سات یا اس سے زائد گھنٹہ سوتا تھا لیکن اب اس کی نیند 63فیصد کم ہوئی ہے۔تحقیق کاروں کا کہنا ہے کہ امریکہ میں نوجوانوں میں بڑھتے ہوئے موٹاپے کی ایک وجہ نیند کا پورانہ ہونا ہے۔

 

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کرپٹوکرنسی


وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…

حقیقتیں

پرورش ماں نے آٹھ بچے پال پوس کر جوان کئے لیکن…

نوے فیصد

’’تھینک یو گاڈ‘‘ سرگوشی آواز میں تبدیل ہو گئی…

گوٹ مِلک

’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…