جمعہ‬‮ ، 22 مئی‬‮‬‮ 2026 

ایگزیکٹ: پہلے کیا، آگے کیا؟

datetime 27  مئی‬‮  2015 |

ایگزیکٹ کیس کے معاملے میں پاکستان کے وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کا کہنا ہے کہ اگر ضرورت پڑی تو امریکی تفتیشی ادارے ایف بی آئی سے بھی مدد لی جا سکتی ہے۔لیکن ایف بی آئی کے ایک سابق اہلکار کے مطابق ایف بی آئی کی جعلی ڈگریوں کے معاملے میں دلچسپی نہ ہونے کے برابر ہے اور اس کی روک تھام کے لیے باقاعدہ قوانین بھی نہیں۔ سابق ایف بی آئی ایجنٹ ایلن ایزل ماضی میں ایسی تفتیش کا حصہ رہ چکے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ ان معاملوں سے منی لانڈرنگ اور پوسٹل فراڈ جیسے قانون استعمال کر کے ہی نمٹا جاتا ہے۔ ’اور یہ بھی تب ہی ممکن ہے جب پاکستان اپنی تفتیش کی مکمل تفصیلات امریکہ کو فراہم کرے۔ اگر پاکستان اس معاملے سے متعلق کون، کیا، کب اور کہاں کی مکمل فہرست فراہم نہیں کرتا تو ایف بی آئی کیا کر سکتی ہے؟‘ ان کے تحفظات کی کئی وجوہات ہیں۔ جعلی ڈگریوں کا سکینڈل کوئی نئی بات نہیں بلکہ اس نوعیت کے فراڈ کی تاریخ سات سو سال سے بھی زیادہ پرانی ہے۔ لیکن انٹرنیٹ آنے کے بعد نہ صرف اسے ایک نئی زندگی ملی بلکہ پھلنے پھولنے کے لیے پہلے سے ایک بہت بڑی دنیا بھی۔ ڈاکٹر جان بئیر فاصلاتی تعلیم کے ماہر ہیں اور ان کی کئی کتابوں میں سے ایک ’ڈگری ملز‘ کے عنوان سے بھی ہے۔ ڈاکٹر بیئر نے بتایا: ’انٹرنیٹ نے نہ صرف ڈگری ملوں کے اخراجات کم کر دیے بلکہ ایسی ملیں چلانے والوں کو گمنام رہنے کی سہولت بھی دے دی۔‘

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانچ سو ڈالر


وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…