جمعرات‬‮ ، 10 جولائی‬‮ 2025 

پاکستان کے ساتھ اس وقت تک مذاکرات نہیں ہوں گے جب تک یہ کام نہیں ہوجاتا، بھارت نے بڑی شرط عائد کردی

datetime 14  مارچ‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی( آن لائن ) بھارتی وزیرخارجہ سشما سوراج نے ایک بار پھر پاکستان پر تنقید شروع کر دی۔بھارتی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان کے ساتھ اس وقت تک مذاکرات نہیں ہوں گے جب تک وہ دہشت گردوں کے خلاف کوئی ٹھوس قدم نہیں اٹھاتا۔سشما سوراج نے پرانا راگ الاپتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی اور مذاکرات ایک ساتھ نہیں چل سکتے،

پاکستان کے ساتھ اچھے تعلقات اسی وقت ہوسکتے ہیں جب وہ دہشت گردوں کے خلاف ٹھوس قدم اٹھائے گا۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی وزیراعظم عمران خان اسٹیٹس مین ہیں تو دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کریں اور مسعود اظہر کو بھارت کے حوالے کریں۔سشما سوراج نے پاکستانی حدود کی خلاف ورزی پر نئی منطق اختیار کرتے ہوئے کہا کہ حملہ پاکستان کے خلاف نہیں بلکہ وہاں موجود دہشت گردوں کے خلاف تھا۔اس سے قبل 27 فروری کو پاکستان کی جوابی کارروائی سے قبل سشما سوراج نے کہا تھا کہ ہم پاکستان کے ساتھ کشیدگی میں مزید اضافہ نہیں چاہتے۔ ہم نے پاکستانی کی حدود میں 50 کلومیٹر اندر جا کر بم گرائے اور دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا تھا۔سشما سوراج نے دعوی کیا تھا کہ بھارت نے کالعدم تنظیم جیش محمد کے کیمپ کو نشانہ بنایا۔یاد رہے کہ کالعدم تنظیم جیش محمد نے پلوامہ حملے کی ذمہ داری قبول کی تھی جس میں 40 سے زائد بھارتی فوجی مارے گئے تھے۔ بھارتی وزیرخارجہ سشما سوراج نے ایک بار پھر پاکستان پر تنقید شروع کر دی۔بھارتی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان کے ساتھ اس وقت تک مذاکرات نہیں ہوں گے جب تک وہ دہشت گردوں کے خلاف کوئی ٹھوس قدم نہیں اٹھاتا۔سشما سوراج نے پرانا راگ الاپتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی اور مذاکرات ایک ساتھ نہیں چل سکتے، پاکستان کے ساتھ اچھے تعلقات اسی وقت ہوسکتے ہیں جب وہ دہشت گردوں کے خلاف ٹھوس قدم اٹھائے گا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…