بدھ‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

اس آئیس کریم کی قیمت جان کر آ پ کے حوش اڑ جائیں گے

datetime 26  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوزڈیسک )اچھی آئس کریم مہنگی تو ہوتی ہے لیکن دبئی کے ایک مشہور کیفے نے ایک ایسی آئس کریم پیش کردی ہے جسے دنیا کی مہنگی ترین آئس کریم کا خطاب مل گیا ہے۔”ڈائمنڈ آئس کریم“ دبئی کے سکوپی کیفے پر فروخت کیلئے پیش کی گئی ہے۔ اسے خصوصی طور پر تیار کئے گئے ویسبس باﺅل نامی پیالے میں پیش کیا جاتا ہے اس کی مخصوص ترین خوبی اس کے اوپر سجا 23 قیراط سونا ہے جو کھانے کیلئے 100 موزوں ہے۔ اس شاندار آئس کریم کو میڈاگاسکرونیلا، نایاب ایرانی زعفران اور اٹلی کے سیاہ ٹریفل کے ساتھ بنایا گیا ہے۔ دبئی کے الوصل روڈ پر نئے کھلنے والے کیفے کی اس نایاب پیشکش نے ساری دنیا میں دھوم مچادی ہے۔ کیفے کے مالک زوبن روشی کہتے ہیں کہ اس کریم کے اجزاءساری دنیا سے منگوائے جاتے ہیں لہٰذا اس کی تیاری میں کم از کم 5 ہفتے کا وقت لگتا ہے۔ اگر آپ کو بھی اس نایاب آئس کریم میں دلچسپی محسوس ہو رہی ہے تو یہ بھی جان لیں کہ ایک پیالے کی قیمت تقریباً 8000 پاکستانی روپے ہے۔ آپ یادگار کے طور پر شاندار پیالہ اور چمچ اپنے ساتھ لے جاسکتے ہیں۔



کالم



دنیا کا انوکھا علاج


نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…