ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

میٹرو بس منصوبے کا افتتاح ایک بار پھر التواءکا شکار

datetime 26  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)میٹرو بس منصوبے کا افتتاح ایک بار پھر التواءکا شکار ہوگیا ہے،میٹر وبس منصوبے کے چیئرمین حنیف عباسی نے افتتاح کیلئے نئی تاریخ6 جون دیدی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق منگل کے روز اسلام آباد میں وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی زیر صدارت میٹرو بس منصوبے سے متعلق اجلاس ہوا جس میں منصوبے کے چیئرمین و سابق ایم این اے حنیف عباسی ،پراجیکٹ کے ڈائریکٹر اور دیگراعلیٰ حکام نے شرکت کی ،اجلاس میں حنیف عباسی نے میٹرو بس منصوبے اور اس پر جاری کام کے حوالے سے وزیراعلیٰ پنجاب کو بریفنگ دی،حنیف عباسی نے کہا کہ راولپنڈی میںمنصوبے پر کام مکمل ہو چکا ہے اور صفائی اور تزئن و آرائش کا کام تیزی سے جاری ہے جبکہ اسلام آباد میں بھی پراجیکٹ پرتیزی کے ساتھ کام ہو رہا ہے جو 28 مئی تک مکمل ہو جائیگا ،حنیف عباسی نے اجلاس میں مزید بتایا کہ میٹرو بس منصوبہ جڑواں شہروں میں ایک تاریخی منصوبہ ہے اور اس منصوبے کا افتتاح بھی تاریخی ہونا چاہیے اس حوالے سے انتظامیہ نے تزئن وآرائش کا کام شروع کر دیا ہے،

مزید پڑھئے:چین : جنوبی کوریا ،نوجوان لڑکے اور لڑکیوں پر نظر رکھنے کےلئے ایپ تیار

حنیف عباسی نے کہا کہ پراجیکٹ مکمل کرنے پر صفائی اور تزائن و آرائش کیلئے میٹرو بس منصوبے کی افتتاح تاریخ بڑھائی جائے اور اس حوالے سے حنیف عباسی نے اجلاس کے دوران 6 جون کی تاریخ دیدی ہے تاہم وزیر اعلیٰ نے منصوبے کے افتتاح کیلئے نئی تاریخ کی منظوری نہیں دی اور اس پر مزید مشاورت کے بعد افتتاحی تاریخ کا حتمی اعلان کیا جائیگا۔



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…