واشنگٹن (این این آئی)ایتھوپین ایئر لائنز کے ایک مسافر طیارے کی تباہی کے واقعے کے بعد امریکی طیارہ ساز کمپنی بوئنگ کے حصص کی قیمتوں میں نو فیصد سے زائد کی کمی ریکارڈ کی گئی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یہ مسافر طیارہ ادیس ابابا سے نیروبی کے لیے اپنی پرواز شروع کرنے کے فوری بعد گر کر تباہ ہو گیا تھا۔ اس حادثے میں طیارے میں سوار مسافروں اور عملے کے ارکان سمیت تمام ایک سو ستاون افراد ہلاک ہو گئے تھے۔ ابھی تک اس بوئنگ کی تباہی کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی۔