بدھ‬‮ ، 19 اگست‬‮ 2026 

چوہدری نثار تاریخی شکست کے بعد حواس کھو بیٹھے ،سیاسی یتیم اپنے مشورے اپنے پاس رکھیں ،غلام سرور کا تگڑا ردعمل

datetime 11  مارچ‬‮  2019 |

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر پٹرولیم غلام سرور خان نے کہا ہے کہ چوہدری نثار تاریخی شکست کے بعد حواس کھو بیٹھے ہیں،حلف نہ اٹھانے پر انھیں صوبائی اسمبلی کی رکنیت سے بھی فارغ کیا جائے،عوامی خدمت کا جذبہ ہوتا تو صوبائی اسمبلی کا حلف اٹھا لیتے ۔سابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کی طرف سے روات میں کارکنوں سے خطاب میں دیے گئے ریمارکس پر تبصرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انتخابات میں تاریخی

شکست چوہدری نثار کے غرور و تکبر کا نتیجہ ہے وہ الیکشن قومی خدمت کے جذبے سے نہیں بلکہ ذاتی مفادات اور خودنمائی کے لئے لڑتے ہیں،اگر انہیں عوامی خدمت کا خیال ہوتا تو یہ خدمت صوبائی اسمبلی کے فورم سے بھی کی جا سکتی تھی۔وفاقی وزیر پیٹرولیم ،غلام سرور خان نے کہا کہ چوہدری نثار نے اپنے بیان میں خود تسلیم کیا ہے کہ انتخابات سے قبل ان کی قیمت لگائی گئی،قیمت بکاؤ مال کی ہی لگائی جاتی ہے،ان کا شکریہ کہ انہوں نے خود تسلیم کر کے ثبوت عوام کے سامنے پیش کردیاانہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان اپنی قائدانہ صلاحیتوں کی وجہ سے پاکستان کے 22کروڑ عوام کے مقبول ترین رہنما بن کے ابھرے ہیں اسی لئے آج پورا ملک عمران خان کی قیادت میں اتحادویگانگت کاعملی مظاہرہ کر رہا ہے مگر یہ بات چند مستردشدہ سیاستدانوں کو کسی طور ہضم نہیں ہو رہی اوریہ سیاسی بونے عمران خان کو بے جا تنقید کا نشانہ بنا کر اپنا قد اونچا کرنے کے چکر میں ہیں لیکن شاید وہ یہ بات بھول گئے ہیں کہ ان کو پاکستان کے عوام اور ایوان دونوں نے ٹھکرادیا ہے۔غلام سرورخان نے کہا کہ ملک کو درپیش حالیہ مشکل صورتحال میں وزیراعظم عمران خان نے جس طرح قوم کے جذبات کی ترجمانی کی اور بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا ۔

اس سے پاکستان کے عوام اور افواج کا حوصلہ بلند ھوا اور اس تاثر کو تقویت ملی کہ پاکستان ایک امن پسند ملک ہے لیکن اگر کوئی دشمن وطن عزیز کی طرف میلی آنکھ اٹھائے گا تو اسے اسکا خمیازہ بھگتنا پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ یہ عمران خان ہی کی شخصیت کا کرشمہ ھے کہ آج ملکی تاریخ میں پہلی بار پاکستان کے تمام ادارے ایک ہی پیج پر ہیں۔اس کے باوجود بھی اگر کوئی سیاسی یتیم عمران خان جیسے عظیم رہنما کو مشورے دے رہا ہے۔

تو عوام کو یہ بات سمجھ لینی چاہیئے کہ دال میں ضرور کچھ کالا ھے چونکہ ان صاحب کو انکی پارٹی اور عوام دونوں نے مسترد کر دیا ھے اسلیئے اب انکو مشیر بننے کی حسرت ستا رہی ہے۔ ساری زندگی پٹواریوں کے دم پر سیاست کرنے والے ان صاحب کو اب یہ بات جان لینا چاہیئے کہ پاکستان کے غیور عوام دوبارہ انکے جھانسے میں نہیں آنے والے۔ عوام نے تحریک انصاف اور عمران خان کو جو مینڈیٹ دیا ھے اسکی وجہ انہی جیسے مفادپرست سیاستدان ہیں جنہوں نے اس ملک کو دونوں ہاتھوں سے بڑی بے دردی کیساتھ لوٹا ھے۔

جسکا خمیازہ پوری قوم گزشتہ 70 سال سے بھگت رہی ھے۔ کسی قسم کا کوئی ذریعہ معاش نہ ھونے کے باوجود بھی ان صاحب کا اربوں پتی بن جانا اس بات کا عملی ثبوت ھے۔غلام سرور خان نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت عوام کی منتخب کردہ ھے جسکی قیادت عمران خان جیسا باصلاحیت اور نیک نیت قائد کر رہا ھے۔پاکستان تحریک انصاف نے باقی ماندہ پارٹیوں کی طرح کسی ڈکٹیٹر کی کوکھ سے جنم نہیں لیا بلکہ تبدیلی کا منشور لیکر چوروں اور لٹیروں کا احتساب کرنے ایوان میں آئی ھے اور اس میں کسی ایسے شخص کی کوئی گنجائش نہیں ھے جواگر یہ کہہ دوں اگر وہ کہہ دوں کے نعرے لگا کر ملک میں بھونچال برپا کرنے کے دعوے کرتا رہتا ہے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)


ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…