جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

اقتصادی لحاظ سے ملک دیوالیہ ہو چکا ، نواز شریف سے حکومت انتقام لے رہی ہے، مولانا فضل الرحمن نے سنگین الزامات عائد کردیئے

datetime 10  مارچ‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ملتان(این این آئی)جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہاہے کہ اقتصادی لحاظ سے ملک دیوالیہ ہو چکا ہے، نواز شریف کو معالج کی سہولت نہ دینا حکومتی انتقام ہے۔مدرسہ قاسم العلوم میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ملک کو نظریاتی طور پر تقسیم کیا جارہا ہے،

ناموس رسالت کے حوالے سے حکومتی ایوانوں سے غلط باتیں سامنے آ رہی ہیں، ملک میں اسرائیل کو تسلیم کرنے کی باتیں ہو رہی ہیں۔انہوں نے کہاکہ اقتصادی لحاظ سے ملک دیوالیہ ہو چکا ہے جبکہ عورت کے دن کے نام پر جس تہذیب کا مظاہرہ کیا گیا اس کی مذمت کرتا ہوں، ملک میں ہندوستانی کلچر کو فروغ مل رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن جماعتیں رابطے میں ہیں اور انھیں عوام کی حمایت حاصل ہے۔مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ حالیہ کشیدگی میں بھارت کو شکست ہوئی، مودی الیکشن جیتنے کیلئے پوائنٹ سکورننگ کر رہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ بھارتی پائلٹ کو ضمانت لے کر رہا کرنا چاہیے تھا۔ نواز شریف یا زرداری پائلٹ کو رہا کرتے تو مودی سے یاری کے الزام لگتے۔ مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ نواز شریف کے ساتھ ظلم ہو رہا ہے، ان کو معالج تک رسائی نہ دینا حکومتی انتقام ہے۔انہوں نے کہا کہ مذہبی جماعتوں پر امریکا اور انڈیا کی ایما پر پابندیاں لگیں، جعلی الیکشن سے آنے والے قوم کی نمائندگی کا حق نہیں رکھتے۔امریکہ اور طالبان کے مابین مذاکرات اچھی بات ہے،امریکہ نے جن لوگوں پر بمباری کی آج انہیں سے مذاکرات کر رہا ہے۔ جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہاہے کہ اقتصادی لحاظ سے ملک دیوالیہ ہو چکا ہے، نواز شریف کو معالج کی سہولت نہ دینا حکومتی انتقام ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…