منگل‬‮ ، 14 جولائی‬‮ 2026 

گیم کھیل کر لاکھوں کمانے والا نوجوان

datetime 27  مئی‬‮  2015 |

اسلام آباد (نیوزڈیسک)تقریباًسب لوگوں کی ہی خواہش ہوتی ہے کہ کام بھی نہ کرناپڑے اور پیسے بھی خوب مل جائیں لیکن یہ خواہش کم ہی پوری ہوتی ہے لیکن ایک ایسا انسان بھی ہے جو نہ صرف کچھ نہیں کرتا بلکہ ویڈیو گیم کھیلتا ہے اور اتنے پیسے کماتا ہے کہ آپ سوچ بھی نہیں سکتے۔ڈیگو ریوز نامی یہ 21سالہ نوجوان جنوبی امریکہ کے ملک وینزویلا سے تعلق رکھتا ہے اور گذشتہ ایک سال سے امریکی شہر لاس اینجلس میں رہ رہا ہے جہاں وہ مختلف ویڈیو گیمز کھیل کر سالانہ ایک لاکھ ڈالر(ایک کروڑ روپے) کماتا ہے۔ا ن دنوں اسے League of Legendsکھیلنے کے پیسے مل رہے ہیں۔اس کی ذمہ داریوں میں دن میں بریک کے ساتھ دس گھنٹے تک ویڈیو گیم کھیلناشامل ہے۔وہ شمالی امریکہ کی League of Legendsچیمپئین شپ سیریز کا سٹار کھلاڑی ہے۔ڈیگو وینزویلا میں ہی پلا بڑھا،اس کی ماں کی اپنی ایک فارمیسی تھی جس سے ان کے دن گزرتے تھے۔اسے بچپن ہی سے ویڈیو گیمز کھیلنے کا شوق تھا لیکن مہنگے کمپیوٹر کی وجہ سے وہ ایسا نہ کرسکا۔خوش قسمتی سے اس کی ماں نے ایک نیٹ کیفے لیا اور ڈیگو وہاں سے ایک کمپیوٹراٹھا لایا اور انٹر نیٹ سے پہلی گیم Age of Empires 2ڈاو¿ن لوڈ کی جسے ڈاو¿ن لوڈ ہونے میں ایک ہفتہ لگ گیا۔اس کا کہنا ہے کہ نوجوانوں نے اس کی ماں کے انٹر نیٹ کیفے آنا شروع کردیا جہاں ان لوگوں کا آپس میں گیمز میں مقابلہ ہوتا تھااور اس نے ایسی گیمز کھیلیں جس کا اس نے کبھی بھی نہیں سن رکھا تھا۔اس طرح اسے League of Legendsکھیلنے کا موقع ملا جس میں اس نے بہت مہارت حاصل کر لی اور ایک وقت آیا جب وہ اس گیم میں یدطولیٰ رکھنے لگا۔اب وہ آن لائن مقابلے بھی کرنے لگا لیکن اس کے ملک میں سست انٹرنیٹ کونیکشن کی وجہ سے اسے کافی مشکلات کا سامنا تھا۔گیمز کے ساتھ وہ اپنی تعلیم بھی جاری رکھے ہوا تھااور انجئینربن رہا تھالیکن ملک کے معاشی حالات میں خرابی کی وجہ سے اسے مشورہ ملنے لگا کہ وہ ٹیکسی ڈرائیور بن جائے۔اس کا کہنا تھا کہ وہ یہ کبھی نہیں سوچ سکتا تھا کہ اعلیٰ تعلیم کے بعد وہ ٹیکسی چلائے۔ڈیگو نے سن رکھا تھا کہ جو لوگ League of Legendsمیں مہارت رکھتے ہیں ان کی لئے بہت اچھی نوکریاں بھی موجود ہیں جس میں انہیں کسی دوسرے کے لئے گیم کھیل کر ان کا اکاو¿نٹ بہتر بنانا ہے۔وہ وینزویلا میں رہ کر ماہانہ دو ہزار ڈالر(دولاکھ روپے) کمانے لگا۔2013ئ میں ایک ماہر گیمر کیون گوا نے اس سے رابطہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ لاس اینجلس آجائے جہاں بہترین مستقبل اس کا انتظار کررہا ہے۔اب وہ امریکہ آچکا ہے جہاں وہ اور اس کی ٹیم گیمز کھیل کر کروڑوں روپے کما رہی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ


شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…