ہفتہ‬‮ ، 14 مارچ‬‮ 2026 

جنگلات میں کمی،143 ملکوں میں پاکستان کس نمبر پر ہے؟تازہ ترین سروے رپورٹ کے نتائج سامنے آگئے

datetime 10  مارچ‬‮  2019 |

کراچی(این این آئی) ملک میں جنگلات کی شرح میں اضافے کے لئے بلین ٹری سونامی سمیت گرین پاکستان پروگرام تیزی سے جاری ہے تاہم ان اقدامات کے نتیجے میں جنگلات کی شرح میں کس قدر اضافہ ہوا ہے اس کا کوئی مستند ڈیٹا تاحال مرتب نہیں ہوسکا۔سابق حکومت نے سال2017کے دوران ریڈ پلس پروگرام کے تحت ملک میں جنگلات کی تعداد کا مستند ڈیٹا تیار کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے

ورلڈ وائلڈ لائف فنڈ(ڈبلیو ڈبلیو ایف)، فن لینڈ کی آربوناٹ نامی کمپنی اور تمام صوبائی حکومتوں کے ساتھ مل کر سروے کا آغاز کیا تھا۔جنگلات کی تعداد کا مستند ڈیٹا لینے کیلیے سٹیلائٹ کے ذریعے ہائی ریزولوشن امیج حاصل کیے گئے تھے۔ ذرائع کا کہناہے کہ تازہ سروے کے مطابق ملک میں جنگلات کی مجموعی تعداد میں0.6 فیصد اضافہ سامنے آیا ہے تاہم اس کے اعدادوشمارپر اختلافات سامنے آنے کے بعد اس ڈیٹا کو حتمی منظوری نہ مل سکی۔ذرائع کا کہناہے کہ سروے رپورٹ کے اعدادوشمار کو نظر ثانی کیلیے صوبوں کو بھیجا گیا ہے ، اعدادوشمار پر اختلافات اور تحفظات دور ہونے کے بعدرپورٹ کو حتمی منظوری کے بعد پبلک کیا جائے گا۔حالیہ تازہ سروے کے مطابق ملک میں جنگلات کی شرح کل اراضی کا 5.7 فیصد دکھایا گیا ہے جبکہ اس کے مقابلے میں سال 2004 اور 2011 کے دوران سروے کے مطابق ملک میں جنگلات کی شرح کل اراضی کے5.1 فیصد ظاہر کی گئی تھی تاہم سابقہ ادوار کی سروے رپورٹ عالمی اور قومی سطح پر تسلیم نہیں کی گئی۔دوسری جانب اقوام متحدہ کی تنظیم برائے فوڈ اینڈ ایگریکلچرل آرگنائزیشن کی ایک رپورٹ کے مطابق پاکستان میں مجموعی طور پر16 لاکھ17ہزار ہیکٹر رقبے پر جنگلات موجودہیں جو ملک کی کل اراضی کا محض2.2 فیصد بنتاہے جبکہ اس کے برعکس پاکستان فاریسٹ انسٹی ٹیوٹ پشاور کی جانب سے2011کے دوران جنگلات کی صورت حال کے حوالے سے مرتب شدہ لینڈ کور اٹلس آف پاکستان کے مطابق مجموعی طور پر45 لاکھ49507 ہیکٹر ارضی پر جنگلات موجود ہیں جو پاکستان کے کل رقبے کا5.1 فیصد بنتاہے۔



کالم



مذہبی جنگ(دوسرا حصہ)


بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہبی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…