جمعرات‬‮ ، 24 اپریل‬‮ 2025 

کر پشن زدہ معیشت ملکی ترقی کی راہ میں اصل رکاوٹ ہے : خواجہ حبیب الرحمان

datetime 10  مارچ‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی )ایران پاک فیڈریشن آف کلچر اینڈ ٹریڈ کے صدر خواجہ حبیب الرحمان نے کہا ہے کہ پاکستان میں تمام مسائل کی اصل وجہ کرپشن زدہ معیشت ہے، ہمارا تمام تر تجارتی اور صنعتی نظام کرپشن زدہ ہو چکا ہے، بدعنوان عناصر کی کامیابیوں نے پوری قوم کو دولت کمانے کی

دوڑ میں مگن کر دیا ہے، جائز اور ناجائز کی تفریق ختم ہو چکی ہے جس نے ملکی معیشت کو مکمل طور پر کھوکھلا کر دیا ہے،آج تک کسی بھی حکومت نے اس عفریت سے نمٹنے کیلئے کوئی ٹھوس پروگرام بنایا اور نہ ہی کوئی سنجیدہ کوشش کی ہے، تجارتی اور صنعتی نظام سے کرپشن کا ناسور ختم ہو جائے تو ملک تیزی سے ترقی کے راستے پر گامزن ہو سکتا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ایف پی سی سی آ ئی کے زیراہتمام منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہماری قوم اور اداروں نے دہشتگردی کے خلاف اعصاب شکن جنگ جیتی ہے، ملک کی سالمیت کے خلاف کام کرنے والی نادیدہ قوتوں کو بھی ہر محاذ پر شکست فاش دی ہے، اگر کرپشن زدہ نظام کے خلاف جنگ لڑنے کا عزم لے کر حکومت، ریاستی ادارے اور قوم ایک پیچ پر کھڑی ہو جائے تو کوئی وجہ نہیں کہ کرپشن زدہ معیشت کو ٹھیک نہ کیا جا سکے۔ خواجہ حبیب الرحمان نے مزید کہا کہ معیشت کی اصلاح ہو گی تو ملک کو مضبوط بنیادیں میسر آئیں گی اور اس کے لئے عملی اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے ۔

موضوعات:



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…