پشاور (آن لائن)ساتوں قبائلی اضلاع کے ہزاروں ملازمین کی اپ گریڈیشن ، تنخواہوں ، پنشن میں اضافہ اور انہیں صوبائی حکومت کے محکموں کے ملازمین کی تنخواہوں کے برابر کرنے کے لئے اقدامات شروع کردیئے ہیں اور ساتوں قبائلی اضلاع کے لئے آئندہ نئے مالی سال کے موقع پر نیا بجٹ بھی پیش کیا جائے گا ۔
ساتوں قبائلی اضلاع کے ملازمین کے پے سکیلز کی اپ گریڈیشن کر دی جائیگی جبکہ تنخواہوں اور مراعات کو خیبر پختونخوا کے دیگر اضلاع کے ملازمین کے برابر کیا جائے گا آئندہ نئے مالی سال کے بجٹ کے موقع پر قبائلی اضلاع کے ملازمین کی تنخواہوں میں بھی اضافہ عمل میں لایا جائے گا ۔ محکمہ خزانہ کے ذرائع کے مطابق آئندہ نئے مالی سال 2019-20کے لئے فاٹا کے ساتوں اضلاع کے لئے علیحدہ بجٹ بھی تیار کیا جائے گا ساتوں قبائلی اضلاع میں ملازمین کے پے سکیلز کی اپ گریڈیشن ، عہدوں ، تنخواہوں اور دیگر مراعات کے حوالے سے تفصیلی رپورٹ صوبائی کابینہ میں پیش کرنے کی ہدایات بھی کی گئی ہے اورصوبائی کابینہ کی منظوری کے بعد قبائلی اضلاع کے سینکڑوں ملازمین کے عہدوں کی اپ گریڈیشن کرنے کے ساتھ ساتھ ان کی تنخواہیں بھی سیکرٹریٹ ملازمین سمیت دیگر محکموں کے ملازمین کے برابر کردیاجائے گا۔ ساتوں قبائلی اضلاع کے ہزاروں ملازمین کی اپ گریڈیشن ، تنخواہوں ، پنشن میں اضافہ اور انہیں صوبائی حکومت کے محکموں کے ملازمین کی تنخواہوں کے برابر کرنے کے لئے اقدامات شروع کردیئے ہیں اور ساتوں قبائلی اضلاع کے لئے آئندہ نئے مالی سال کے موقع پر نیا بجٹ بھی پیش کیا جائے گا ۔ ساتوں قبائلی اضلاع کے ملازمین کے پے سکیلز کی اپ گریڈیشن کر دی جائیگی جبکہ تنخواہوں اور مراعات کو خیبر پختونخوا کے دیگر اضلاع کے ملازمین کے برابر کیا جائے گا