بدھ‬‮ ، 14 جنوری‬‮ 2026 

سپریم کورٹ ،آڈیٹر جنرل سمیت کئی ادارے واپڈا کے نادہندہ نکلے ،42ارب روپے کی ریکوری کافیصلہ

datetime 9  مارچ‬‮  2019 |

اسلام آباد (آن لائن)سپریم کورٹ ،آڈیٹر جنرل آف پاکستان سمیت وفاقی ،صوبائی اور آزاد کشمیر کے اعلی سرکاری ادارے واپڈا کے 42 ارب روپے کے نادہندہ نکلے ،وفاقی وزارت توانائی نے نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ اداروں سے ریکوری کی ہدایات جاری کر دیں

حاصل دستاویزات کے مطابق وزارت توانائی نے تمام ڈیسکوز کے سی۔ای۔ اوز کو متعلقہ حکومتوں سے ریکوئری کے لیے ہدایات جاری کر دی ہیں۔ دستاویزات کے مطابق وفاقی حکومت 11ارب روپے، آزاد کشمیر حکومت 114 ارب روپے جبکہ پنجاب 6 ارب 47کروڈ روپے ، سندھ 8 ارب 14کروڈ ، کے پی کے ایک ارب 98 کروڈ جبکہ بلوچستان 14 ارب سے زائد کا مقروض ہے مجموعی طور پر وفاق ، آزاد کشمیر و دیگر صوبائی حکومتیں 42 ارب روپے واپڈا کی نادہندہ ہیں دستاویزات کے مطابق وزارت توانائی نے تمام ڈسکوز کے سی ای اوز کوہدایت کی ہے کہ موجودہ سال کے دوران نادہندگان سے ریکوئری کی جائے اس سلسلے میں وفاق نے آزاد کشمیر ھکومت کو خط لکھ دیا ہے اور اس حوالے سے وزارت توانائی اور آزاد حکومت کی بات جیت چل رہی ہے۔ اسی طرح پنجاب ہاوس ، پنجاب اسمبلی ،پنجاب ہائیکورٹ ،پنجاب سروسیز ٹربیونل ،محکمہ خزانہ پنجاب،پنجاب ہائی وے،سمیت 1204 ادارے واپڈاکے مقروض ہیں اس طر وفاق کے 353 ادارے واپڈا کے نادہندہ ہیں جن میں آدیٹر جنرل آف پاکستان ،وزیر اعظم و صدر ہاوسیز ،سپریم کورٹ آف پاکستان اور قانون نافذ کرنے والے مقتدر حلقے بھی واپڈا کے مقروض ہیں اسی طرح بلوچستان حکومت کے 90 سرکاری محکمے واپڈا کے نادہند ہ ہیں مزید براں خیبر پختونخوا کے 904 ادارے واپڈا کے نادہندہ ہیں۔

موضوعات:



کالم



سہیل آفریدی کا آخری جلسہ


وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…