کراچی(این این آئی) ہفتہ کو مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر گھٹ گئی ۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ہفتہ کو روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں20پیسے کی کمی واقع ہوئی جس سے ڈالر کی قیمت خرید 138.50روپے سے کم ہو کر 138.30روپے اور قیمت فروخت139روپے سے کم ہو کر138.80روپے ہو گئی
اسی طرح 80پیسے کی کمی سے برطانوی پونڈ کی قیمت خرید 181روپے سے کم ہو کر180روپے اور قیمت فروخت182.80روپے سے کم ہو کر 182روپے ہو گئی جبکہ20پیسے کے اضافے سے یورو کی قیمت خرید 155روپے سے بڑھ کر155.20روپے اور قیمت فروخت 156.80روپے سے بڑھ کر157روپے ہو گئی ۔فاریکس ایسوسی ایشن کی ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے کے دوران انٹربینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر11پیسے گھٹ گئی جبکہ مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں20پیسے کی کمی واقع ہوئی ۔زیر تبصرہ مدت میں یورو اور برطانوی پونڈ کی قدر میں بالترتیب 80پیسے اور1.80روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی ۔انٹرنیشنل گولڈ مارکیٹ میں ہفتہ کو5ڈالر کے اضافے سے فی اونس سونے کی قیمت1298ڈالر ہو گئی جس کے بعد ملکی صرافہ مارکیٹوں میں بھی سونا مہنگا ہو گیا ۔آل پاکستان سپریم کونسل جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق ہفتہ کو ملکی صرافہ مارکیٹ میں ایک تولہ سونا 150 روپے مہنگا ہو کر68ہزار900روپے جبکہ 10گرام سونا129روپے مہنگا ہو کر59ہزار71روپے کاہو گیا ۔ایسوسی ایشن کی ہفتہ واررپورٹ کے مطابق زیرہ تبصرہ مدت میں عالمی صرافہ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں10ڈالر کا اضافہ ریکارڈ ہوا جس کے بعد اس عرصے میں ایک تولہ سونے کی قیمت250روپے اور 10گرا م سونے کی قیمت 215روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔