بدھ‬‮ ، 19 اگست‬‮ 2026 

بھارت نے پاکستان پردوبارہ جارحیت کی تو نام ونشان مٹادیں گے،پاکستان نے دوٹوک اعلان کردیا

datetime 8  مارچ‬‮  2019 |

تھرپارکر(آن لا ئن ) وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے بھا رت کو واضح پیغام دیتے ہو ئے کہاہے کہ امن کا ہا تھ بڑھا یا توتھا م لیں گے مکا دکھایا تو توڑ دیں گے ، ہم امن کا ہا تھ بڑھا رہے ہیں تم جنگ کا طبل بجا رہے ہو ،ہم نیتمہارے پائلٹ کو صحیح سلامت بھیجا جبکہ تم نے ہمارے شاکر کی لاش بھجوا دی ، بھارتی جارحیت کے باوجود ہم امن چاہتے ہیں،وزیر اعظم عمرا ن خان امن کے داعی ہیں اور ملک سے غربت کے خاتمے کے لئے کو شاں ہیں مگر ہما ری خا موشی کو کمزوری نہ سمجھا جا ئے ۔

چھا چھرو میں صحت کا رڈ تقسیم کے حوالے سے تقریب سے خطاب کر تے ہو ئے کہا کہ بھا رت کو واضح پیٖغام دینے کے لئے سرحدی علا قے میں جمع ہیں اللہ تعالیٰ نے تھر کو قدرتی نعمتوں سے نو از ا ہو ا ہے تھر کا کو ئلہ پو رے پا کستا ن کو روشن کر سکتا ہے مگر تھر خود اندھیر ے میں ڈوبا ہو ا ہے ۔ انہو ں نے 1971 میں یہا ں ہندوستان کی فوج نے قبضہ کر لیا تھا مگر میں مو دی کو کہنا چاہتا ہو ں کہ مو دی اس بار سوچنا ضرور کیو نکہ اس وقت یہا ں یحیٰ خان وزیر اعظم تھے اب عمرا ن خان ہیں اور یہ نیا پا کستان ہے اور قیا دت بھی نئی ہے ہم امن چا ہتے ہیں عمران خان مغر ب کی جانب دیکھ رہے تھے اور تم نے مشرق سے وار کر دیا اگر مودی نے میلی آنکھ سے دیکھا تو اس ملک کا بچہ بچہ حفاظت کے لئے کھڑا ہو جو ئے گا وزیر اعظم عمران خان کا فلسفہ محمد علی جنا ح اور تصور علا مہ محمد اقبال کا ہے یہی وجہ ہے کہ بھا رت میں لو گ کہہ رہے ہیں کہ مو دی سرکا ر گاندھی اور واجپا ئی کے فلسفہ کو ختم کر رہی ہے عمران خان کی نظر غربت کے خاتمے اور مو دی کی نظر الیکشن پر لگی ہو ئی ہے مگر ہم اپنا دفاع کر نا جا نتے ہیں اس لئے یہ واضح کر رہے ہیں اگر دوبارہ غلطی کی تو پھر ہما ری طرف سے ایسا جو اب آئے گا کہ تمہا ر ا نام ونشان مٹ جا ئے گا۔ پا کستان کے لو گ امن پسند قوم ہے ہندوستا ن کی جہا لت کے باوجو د بھی ہم امن کی بات کرتے ہیں مو دی سرکا ر نے امن کی طرف ہا تھ بڑھا یا تو ہا تھ تھا م لیں گے مکا لہرا یا تو ہا تھ توڑ دیں گے ۔

انہو ں اپنے خطاب میں مزید کہا کہ بھارت کے عوام جنگ سے پناہ چاہتی ہے تاہم مودی سرکار ہندوستان کو دفن کرنے کی کوشش کر رہی ہے جبکہ تھر کے عوام مظلوم کشمیریوں کا ساتھ دیں گے آج سندھ میں انصاف کارڈ کا اجرا تھر سے کیا جارہاہے، تھر کے اسپتالوں میں سانپ کاٹے کی ویکسین بھی نہیں ہے، تھر کے لوگ آج بھی میٹھا پانی مانگتے ہیں مگر یہا ں سے منتخب ہو نے والوں نے کبھی تھر کی بات تک نہیں کی اس لئے میں آج تھر کے باسیو ں وکو کہتا ہو ں کہ اب فیصلہ آپکے ہا تھ میں ہے آو ہما رے قافلے میں شامل ہو جا و کیو نکہ ملک کی تقد یر بدلنے کے لئے عمران خان سے بڑھ کر کو ئی اور نہیں تھر میں 75فیصد لو گ غربت کی لیکر سے بھی نیچے زندگی گزار رہے ہیں ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)


ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…