جمعہ‬‮ ، 15 اگست‬‮ 2025 

جماعت الدعوتہ کے سربراہ حافظ سعید کو لاہور کی مسجد میں نماز کی امامت سے روک دیا گیا

datetime 8  مارچ‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(وائس آف ایشیا)جماعت الدعوتہ کے سربراہ حافظ سعید کو نماز کی امامت سے روک دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق حکومتِ پنجاب نے چوبرجی میں قائم جماعت الدعو? کے ہیڈ کوارٹرز جامعہ القدسیہ اور مرید کے میں موجود مرکز کا انتظام سنبھال کر منتظمین (ایڈمنسٹریٹر) مقرر کردیے۔ جبکہ انتظامیہ کی جانب سے چوبرجی کی جامعہ مسجد قدسیہ میں جماعت الدعوتہ کے سربراہ حافظ سعید کے

نماز کی امامت کرنے پر پابندی عائد کرتے ہوئے وہاں بھی ایک سرکاری عہدیدار مقرر کردیا گیا ہے۔اس حوالے سے ایک عہدیدار کا کہنا تھا کہ جامعہ مسجد کا انتظام سنبھالنے میں معاونت کے لیے پولیس کا دستہ بھی ساتھ روانہ کیا گیا ، پولیس نے رات گئے مسجد سے متصل مرکز کو بھی تالا لگا دیا۔اس کے علاوہ صوبائی دارالحکومت لاہور میں جماعت الدعوتہ کی قیادت نے 75 ایمبولینسز بھی پولیس کے حوالے کردی گئی ہیں جنہیں ریسکیو 1122 کو دیتے ہوئے ہدایت کی گئی کہ انہیں ری ڈیزائن کر کے ایمرجنسی سروس کا مستقل حصہ بنایا جائے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق مرید کے میں قائم جماعت الدعوتہ کے مرکز پر بھی سکیورٹی سخت کردی گئی جہاں حکومت نے مختلف شعبہ جات میں 2 خواتین سمیت 6 منتظمین مقرر کیے۔سرکاری عہدیدار کا کہنا تھا کہ خواتین منتظمین میں سے ایک خاتون کو مرید کے مرکز میں واقع لڑکیوں کے اسکول جبکہ دوسری کو ایک اسپتال میں تعینات کر دیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ لاہور میں سینکڑوں مساجد جماعت الدعوتہ کے زیرانتظام ہیں جنہیں آئندہ کچھ روز میں مرحلہ وار حکومت کے زیرانتظام کردیا جائے گا۔دوسری جانب حکومت نے خیبرپختونخوا کے قبائلی ضلع باجوڑ میں بھی جماعت الدعوتہ کے ایک مدرسے کو اپنی تحویل میں لیا۔ جبکہ چترال میں بھی ضلعی انتظامیہ نے جماعت الدعوتہ کی فلاحی تنظیم فلاحِ انسانیت فاؤنڈیشن کے زیرانتظام چلنے والے مرکزِ صحت کو اپنی تحویل میں لے لیا۔یاد رہے کہ منگل کے روز وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی نے پریس کانفرنس کی جس میں انہوں نے بتایا کہ کالعدم تنظیم کے 44 افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے کالعدم تنظیموں کے اداروں ، مساجد اور مدارس کے خلاف کارروائیوں سے آگاہ کیا تھا۔ شہریار آفریدی کا کہنا تھا کہ کارروائیاں کسی

کے دباؤ میں آ کر نہیں نیشنل ایکشن کمیٹی کے فیصلے کے بعد کی گئیں۔ نئے پاکستان میں قانون کی بالادستی کا عزم کیا ہوا ہے۔ کالعدم تنظیموں کے خلاف بلا تفریق کارروائی ہو رہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ پاک سر زمین کسی کے خلاف استعمال نہیں ہو گی۔ یہ تمام کارروائیاں حکومت کے عسکریت پسند تنظیموں کے خلاف کریک ڈاؤن کے فیصلے کے بعد عمل میں لائی گئیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



شیلا کے ساتھ دو گھنٹے


شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…