منگل‬‮ ، 08 جولائی‬‮ 2025 

سر میں تیر لگنے کے بعد یہ شخص کتنا سفر کر کے ہسپتال پہنچا؟جان کر آپ کی حیرت کی انتہا نہ رہے گی

datetime 26  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی(نیوزڈیسک) کھلی آنکھوں سے خواب دیکھنے والا بھارت ایک طرف خطے میں اپنی دھاک بٹھانے کے لیے اربوں ڈالر اپنے دفاعی پروگرام پر خرچ کر رہا ہے تو دوسری طرف اس کے عوام کی حالت یہ ہے کہ لاکھوں لوگ فاقہ مستی کا شکار ہیں، لاکھوں افراد کو سستا علاج تو درکنار، علاج ہی میسر نہیں۔ مدھیا پردیش کے ضلع علیراج پور کے بھیل قبیلے کے ایک فرد پرکاش کو ارجن نامی شخص نے سر میں تیر مارا، تیر اس کے سر میں ترازو ہو گیا لیکن اسے قریب کہیں علاج گاہ دستیاب نہ ہو سکی، سر میں لگے تیر کے ساتھ اسے 240کلومیٹر سفر کر کے انڈور جانا پڑا جہاںسرجری کے ذریعے تیر نکالا جا سکتا تھا۔ تیر کی دھار آدمی کے سر کو چیرتی ہوئی دماغ کے قریب تک جا پہنچی تھی، اسی حالت میں پرکاش نے 240کلومیٹر کا سفر طے کیا۔ بھارت کے بعض علاقوں میں اب تک لوگ تیر ، تلوار اور بھالے وغیرہ بطور ہتھیار استعمال کرتے ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ پرکاش نے اپنے ایک رشتہ دار لڑکی کو اس کی شادی پر چاندی کے بہت زیادہ زیورات تحفے میں دیئے جسے ملزم ارجن ،جو خود کوئی تحفہ نہ دے سکا تھا،نے اسے اپنی توہین سمجھااورتیر کمان سے پرکاش پر حملہ کر دیا۔پولیس کے مطابق ملزم ارجن اور اس کا ایک دوست تاحال مفرور ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ساڑھے چار سیکنڈ


نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…