ہفتہ‬‮ ، 20 جون‬‮ 2026 

او آئی سی کے اجلاس میں پاکستان کی عدم شرکت ،بھارت نے خوب فائدہ اُٹھایا،ایسا کام ہوگیا کہ پاکستان میں کسی کے وہم و گمان میں بھی نہ ہوگا

datetime 2  مارچ‬‮  2019 |

ابو ظہبی(این این آئی) بھارت نے او آئی سی میں بلانے پر متحدہ عرب امارات، سعودی عرب اور بنگلہ دیش کا شکریہ ادا کیا ہے جبکہ ڈھٹائی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستان کا نام لیے بغیر اسے تنقید کا بھی نشانہ بنایا۔بھارتی میڈیا کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں بے گناہ کشمیریوں کا خون بہانے اور ریاستی دہشت گردی کا مظاہرہ کرنے والے بھارت نے او آئی سی میں دہشت گردی کا واویلا مچادیا۔

پاکستان کی سرحدی حدود کی خلاف ورزی کرنے والے بھارت نے اسلامی ممالک کی تنظیم (او آئی سی) کے اجلاس میں شرکت سے بھرپور فائدہ اٹھایا اور نام لیے بغیر پاکستان مخالف پراپگینڈے کا موقع ہاتھ سے نہ جانے دیا۔پاکستان میں دراندازی اور سرحدی خلاف ورزی کے باوجود بھارت کو مدعو کیے جانے پر پاکستان نے او آئی سی وزرائے خارجہ اجلاس کا بائیکاٹ کردیا ہے۔وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اجلاس کے میزبان متحدہ عرب امارات سے بھارت کو دعوت منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا جسے متحدہ عرب امارات نے مسترد کردیا۔بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج نے او آئی سی اجلاس میں شرکت کی اور خطاب کرتے ہوئے کہا کہ او آئی سی میں مدعو کرنے اور بھارت کی آواز سننے پر متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ شیخ عبداللہ بن زید، سعودی عرب، بنگلہ دیش اور دیگر ممالک کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔سشما سوراج نے پڑوسی ممالک کی تعریف کی تاہم پاکستان کا نام نہیں لیا۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے اپنے پڑوسی ممالک ایران، افغانستان، بنگلہ دیش اور مالدیپ کے ساتھ گہرے تعلقات ہیں۔ بھارتی وزیر خارجہ نے کہا کہ دہشت گردی کے باعث نہ صرف خطہ بلکہ پوری دنیا عدم استحکام کے خطرے سے دوچار ہے، افغانستان، بنگلہ دیش اور بھارت کو دہشتگردی کے خوفناک چہرے کا سامنا ہے۔بھارتی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ انسانیت کو بچانے کے لیے دہشت گردوں کے سہولت کار اور مددگار ممالک پر دباؤ ڈالنا ہوگا کہ وہ اپنے ہاں موجود دہشتگردوں کے کیمپوں کو ختم کریں اور دہشت گرد تنظیموں کی مالی معاونت سمیت ہر طرح کی حمایت بند کریں۔سشما سوراج نے مزید کہا کہ مذہب کی غلط تشریح کا سہارا لے کر دہشت گردی اور انتہا پسندی کی جاتی ہے، دہشت گردی سے صرف طاقت سے نہیں نمٹا جاسکتا بلکہ مذہب کے حقیقی پیغام کو عام کرکے یہ جنگ جیتی جاسکتی ہے جس کے لیے بھارت او آئی سی کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے تیار ہے

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



محمد بوٹا انجم


محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…