اسلام آباد (نیو ز ڈیسک )ہم شلوار قمیض بہت شوق سے پہنتے ہیں لیکن کبھی آپ نے سوچا ہے کہ اصل میں یہ لباس کہاں سے آیا؟معروف تجزیہ نگار ہمایوں گوہر نے اپنے حالیہ کالم میں لکھا ہے کہ جب سکندر اعظم کی فوجیں برصغیر میں آئیں تو اپنے ساتھ مختلف طرح کے کھانے اور لباس کے انداز لائیں جن میںبھیڑکا نمکین گوشت اور شلوار قمیض شامل ہیں۔جب سکندر اعظم واپس گیا تو اس کے اکثر فوجی اسی علاقے میں رہ گئے ،یہیں مقامی لوگوں سے شادیاں کرلیں اور ساتھ ہی ان کے کھانے اور لباس بھی مقامی لوگوں میں رچ بس گئے۔ہمایوں گوہر لکھتے ہیں ناصرف کھانا اور لباس بلکہ انجیئنرنگ اور فوجی سازوسامان بنانے کے کارخونوں میں بھی سکندر اعظم کے فوجیوں نے اہم کردار ادا کیا۔