سرینگر(این این آئی)مقبوضہ کشمیر میں 8 بھارتی فوجیوں کی ہلاکت اور 32 کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق ایم ایس ڈسٹرکٹ ہسپتال راجوڑی نے ہسپتال میں 8 جوانوں کی لاشیں لائے جانے کی تصدیق کی ہے۔ایم ایس کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں بھارتی فوج کا ایک کیپٹن اور پیرا ملٹری فورسز
کے اہل کار بھی شامل ہیں۔ایم ایس ڈسٹرکٹ ہسپتال راجوڑی نے بھارتی وزیراعظم کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ جنگ ایک تباہی ہے، مودی جی بس کر دیں۔انہوں نے کہا کہ مودی جی، فوج میں شامل یہ جوان روبوٹ نہیں، ان کے خاندان بھی ہیں، مودی جی، بھارتی فوجیوں کے خاندانوں کے بارے میں بھی سوچیں۔