نئی دہلی (این این آئی)بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج نے کہا ہے کہ بھارت موجودہ صورتحال میں مزید کشیدگی نہیں چاہتا۔ کیونکہ جنگ سے کسی کو فائدہ نہیں ہوگا، دونوں ممالک کی سرحدوں کے درمیان کشیدگی سے پورے خطے میں منفی اثرات مرتب ہوں گے۔بھارتی ٹی وی کے مطابق بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج نے بدھ کی صبح پاک فضائیہ کی جوابی کارروائی سے پہلے اپنے دورہ چین کے دوران کہاکہ بھارت ذمہ داری اور تحمل سے
کام لیتا رہے گا۔سشما سوراج نے چین میں آر آئی سی (روس، انڈیا،چین) کے وزرائے خارجہ کے اہم اجلاس میں شرکت کی۔اس اجلاس میں سشما سوراج کو بھارتی جارحیت پر تنقید کا سامنا کرنا پڑا جس کے بعد انہوں نے پاک بھارت کشیدگی کے خاتمے کی خواہش کا اظہار کیا۔ان کا کہنا تھا کہ کیونکہ جنگ سے کسی کو فائدہ نہیں ہوگا، دونوں ممالک کی سرحدوں کے درمیان کشیدگی سے پورے خطے میں منفی اثرات مرتب ہوں گے۔