ہفتہ‬‮ ، 19 اپریل‬‮ 2025 

پاکستانی فضائیہ کے لڑاکا طیاروں کا بھارت کو بھرپور جواب، دو طیارے مارے گرائے

datetime 27  فروری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سرینگر/اسلام آباد(این این آئی)پاکستانی فضائیہ کے لڑاکا طیاروں نے بھارت کو بھرپور جواب دیتے ہوئے 2 طیارے مارے گرائے ،ایک پائلٹ کو گرفتار کرلیا ، ایک بھارتی آزاد جموں کشمیر اور دوسرا مقبوضہ کشمیر کی حدود میں گرا ،گرائے بھارتی طیاروں کی تصاویراور ویڈیو بھی جاری کر دی گئیں۔

بدھ کو دفتر خارجہ اور پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے پاک فضائیہ کی جانب سے بھارت کو جواب دینے کی تصدیق کردی ہے۔ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ بھارتی طیاروں نے صبح کنٹرول لائن کی خلاف ورزی کی جس پر پاک فضائیہ نے جوابی کارروائی کی جس کے نتیجے میں 2 بھارتی طیارے مار گرائے ۔ترجمان پاک فوج کے مطابق دونوں بھارتی طیاروں کو پاکستانی فضائی حدود میں نشانہ بنایا گیا، ایک بھارتی طیارہ آزاد جموں کشمیر اور دوسرا مقبوضہ کشمیر کی حدود میں گرا۔ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفور نے بتایا کہ پاک فضائیہ کے دستوں نے ایک بھارتی پائلٹ کو گرفتار کرلیا ۔بھارتی میڈیا کے مطابق پاکستانی لڑاکا طیاروں نے دو لڑاکا طیارے مار گرائے، ابتدائی اطلاعات کے مطابق دو پائلٹ بھی مارے گئے۔پاکستان کی جوابی کارروائی کے بعد، سری نگر، جموں اور لہہ ایئرپورٹ پر ایمرجنسی نافذ کرتے ہوئے سویلین ایئر ٹریفک معطل کردی۔ دوسری جانب ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے ایک ٹوئٹ میں پاک فضائیہ کی کارروائی کی تصدیق کی اور بتایا کہ پاک فضائیہ نے پاکستانی فضائی حدود کی خلاف ورزی پر لائن آف کنٹرول پر کارروائی کی۔انہوں نے لکھا کہ اس کارروائی کا واحد مقصد اپنے حق کا دفاع تھا اور ہم اپنے دفاع کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ڈاکٹر فیصل نے لکھا کہ ہم کشیدگی نہیں چاہتے لیکن اگر ہمیں مجبور کیا گیا تو ہم مکمل طور پر تیار ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اگر آپ بچیں گے تو


جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…

آپ کی امداد کے مستحق دو مزید ادارے

یہ2006ء کی انگلینڈ کی ایک سرد شام تھی‘پارک میںایک…