منگل‬‮ ، 08 جولائی‬‮ 2025 

بیل کو للکارنا امریکی شہری کو مہنگا پڑ گیا

datetime 25  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک )سپین میں خطرناک بیلوں کے آگے دوڑنے اور ان کے نوکیلے سینگوں کا نشانہ بننے کی احمقانہ رسم صدیوں پرانی ہے اور آج بھی لوگ تمام تر خطرات کے باوجود یہ جان لیوا کھیل کھیلتے ہیں۔اس سال del toro کہلانے اس تہوار کو منانے کیلئے آنے والوں میں 20 سالہ امریکی نوجوان بینجمن ملر بھی تھا جس کے جسم میںاب بھی بیل کے سینگوں سے اتنے سوراخ ہو چکے ہیں کہ جنہیں شمار کرنا ممکن نہیں ہے۔بینجمن اپنے دوستوں کے ساتھ ملکر بیلوں کو للکارنے کیلئے سالونہ تہوار کے موقع پر کیڈا ڈرا ڈریگو شہر پہنچا تھا۔ایک مشتعل بیل نے اپنے سامنے بھاگتے بینجمن کو اس زور سے ٹکر ماری کہ وہ کئی فٹ تک ہوا میں اچھل گیا۔ اس کے بعد بیل اپنے لمبے سینگوں کے ساتھ نوجوان پر حملہ آور ہو گیا۔اس دوران دیگر لوگوں نے بیل کو روکنے کی بہت کوشش کی لیکن نوکیلے سینگ گھونپے اور خصوصا اس کی رانوں ،کولہوں ،کمر اور پیٹ میں گہرے زخم آئے۔ نوجوان کو فوری طور پر ہسپتال لے جایا گیاجہاں سرجن ڈاکٹر کویسیو نے تین گھنٹے تک اس کا آپریشن کیا۔ڈاکڑ کریسیو کہتے ہیں وہ کئی سال سے ایسے زخمیوں کا علاج کر رہے ہیں مگر انہوں نے اتنے گہرے اور بڑے زخم آج تک نہیں دیکھے۔انہوں نے بتایا کہ ایک زخم تو تقریبا ڈیڑھ فٹ تک پھیلا ہوا تھا۔نوجوان کی حالت تشویشناک ہے اور وہ ابھی انتہائی نگہداشت میں ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ساڑھے چار سیکنڈ


نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…