منگل‬‮ ، 26 اگست‬‮ 2025 

ملتان میں تیزاب گردی، دو بھائیوں پر تیزاب پھینک دیا،متاثرہ بھائی نشتر ہسپتال منتقل

datetime 25  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)ملتان میں تیزاب گردی کیس میں معاف نہ کرنے پر ملزمان نے ایک بار پھر دو بھائیوں پر تیزاب پھینک دیا۔ تیزاب سے متاثرہ دونوں بھائیوں کو نشتر اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ واقعہ ملتان کی تحصیل شجاع آباد کے علاقہ راجہ رام میں پیش آیا جہاں گھر کے صحن میں سوتے دو بھائیوں 18 سالہ مجاہد اور 4 سالہ سعید پر فرمان اور اس کے ساتھی تیزاب پھینک کر فرار ہو گئے ہیں جنہیں نشتر اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ ڈاکٹرز کے مطابق سعید 30 فیصد جبکہ مجاہد 50 فیصد سے زائد جھلس گیا ہے۔ متاثرہ خاندان کا کہنا ہے کہ ملزم فرمان نے چند ماہ قبل اسی خاندان کی ایک اور خاتون جاوید بی بی پر بھی تیزاب پھینکا تھا جو نشتر اسپتال میں دم توڑ گئی تھی۔ فرمان جیل سے رہا ہونے کے بعد صلح کے لئے دباو ڈال رہا تھا انکار پر اس نے دوبارہ تیزاب گرا دیا۔ دوسری جانب تھانہ راجا رام کی پولیس ملزم کی گرفتاری کے لئے مقدمہ درج کر رہی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سپنچ پارکس


کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…