اتوار‬‮ ، 13 جولائی‬‮ 2025 

بھارتی حکومت اور میڈیا کی جنونیت کشمیریوں اور بھارت میں موجود پاکستانیوں کی زندگی کیلئے خطرہ ہے : ترجمان دفتر خارجہ

datetime 22  فروری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)دفتر خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر محمد فیصل نے بھارتی حکومت اور میڈیا کی جنونیت کو کشمیریوں اور بھارت میں موجود پاکستانیوں کی زندگی کیلئے خطرہ قرار دیدیا۔ دفتر خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر محمد فیصل نے بھارتی جیل میں قید پاکستانی شہری کے قتل پر ٹوئٹر پر بیان جاری کیا۔ترجمان دفترِ خارجہ نے مقبوضہ کشمیر کے ضلع پلوامہ کے واقعہ کو مد نظر رکھتے ہوئے لکھا کہ ’بھارت کی جیل میں پاکستانی قیدی کا قتل بھارتی

حکومت اور مقامی میڈیا کی پیدا کی گئی جنونیت کے درمیان ہوا۔ڈاکٹر فیصل نے اپنی ٹوئٹ میں بھارتی حکومت اور میڈیا کے اس رویے کو مقبوضہ کشمیر کے کشمیریوں اور بھارت میں موجود پاکستانیوں کی زندگی اور تحفظ کیلئے خطرہ قرار دیا۔واضح رہے کہ گزشتہ بھارت میں قید ایک پاکستانی کو جیل میں پتھر مار کر قتل کردیا گیا، شاکر اللہ پر اس کی بیرک میں موجود دیگر قیدیوں نے پتھروں سے حملہ کیا جس کے نتیجے میں وہ شہید ہوگیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…