اسلام آباد (نیوزڈیسک )پھولوں کو تازہ رکھنے کے لئے ان پر پانی چھڑکنے کا طریقہ تو عام استعمال کیا جاتا ہے لیکن ایرانی سائنسدانوں نے ایک تحقیق میں معلوم کیا ہے کہ پھولوں پر پیشاب کے چھڑکاﺅ سے انہیں تازہ رکھنے کا رودانیہ دو گنا کیا جاسکتا ہے۔آزادیونیورسٹی کرج اور یونیورسٹی آف تہران کے سائنسدانوں نے کٹے ہوئے پھولوں پر پیشاب کے اثرات جاننے کے لئے متعدد تجربات کئے۔ ان تجربات سے معلوم ہوا کہ جو پھول صرف پانی میں رکھنے سے تقریباً ایک ہفتہ تازہ رہ سکتے ہیں انہیں پیشاب کے استعمال سے تقریباً دو ہفتے تک تازہ رکھا جاسکتا ہے۔سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ پیشاب میں پایا جانے والا یوریا نائٹروجن فراہم کرتا ہے جو کہ پھولوں کی ڈنڈیوں میں جذب ہوکر انہیں خوراک فراہم کرتی ہے اور یہی وجہ ہے کہ یہ طویل عرصے تک تازہ رہتے ہیں۔