بدھ‬‮ ، 10 ستمبر‬‮ 2025 

چین نے رشوت کا توڑ نکال لیا دلچسپ منصوبہ متعارف کرادیا

datetime 25  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک )چینی حکام نے کرپشن کے خاتمے کے لئے ایک انوکھا منصوبہ متعارف کروایا ہے۔اس کے تحت تجرباتی طور پر 50 سے زائد سرکاری افسران کی بیگمات کو رشوت کے خاتمے کے لیے فوجی وردیاں پہنا کر تربیت دی جارہی ہے۔تفصیلات کے مطابق چینی صوبے روئی جن کی حکومت کی طرف سے گزشتہ ہفتے سرکاری افسروں کی بیگمات کے لیے رشوت سے آگاہی اور خاتمے کی کاوشوں کے متعلق ایک ٹریننگ ورکشاپ کا اہتمام کیا گیا جہاں ان خواتین نے فوجی وردیاں پہنیں۔ خواتین کی ٹریننگ کا مقصداس حوالے سے آگاہی پھیلانا تھا کہ سرکاری افسروں کی بیویاں کس طرح رشوت کے خاتمے میں کردار ادا کر سکتی ہیں اور حکومت کی طرف سے جاری رشوت کے خاتمے کی مہم میں مددگار ثابت ہو سکتی ہیں۔ اس ورکشاپ کے دوران ان خواتین کو چینی کمیونسٹ پارٹی کی تاریخ کے متعلق بھی آگاہی دی گئی اور انقلاب چین سے وابستہ اہم تاریخی مقامات کا دورہ بھی کروایا گیا۔ بظاہر اس کا مقصد یہ نظر آتا ہے

مزید پڑھئے:دنیا کاپہلا ’الو‘وکیل مقدمہ لڑنے کیلئے کمرہ عدالت میں پیش

کہ سرکاری افسران کے اہل خانہ کو چین کے تاریخی پس منظر سے روشناس کروایا جائے اور یہ یاد دلوایا جائے کہ کمیونسٹ پارٹی کا بنیادی مقصد سرمایہ کمانا نہیں بلکہ عوام کی فلاح و بہبود ہے۔چینی حکومت کو توقع ہے کہ سرکاری افسران کی بیگمات اپنے شوہروں کو سیدھے راستے پر رکھنے میں اہم کردار ادا کرسکتی ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Inattentional Blindness


کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…