اتوار‬‮ ، 06 جولائی‬‮ 2025 

برگر نہ لانے پر بیوی نے شوہر سے طلاق کا مطالبہ کردیا

datetime 21  فروری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ابوظہبی(مانیٹرنگ ڈیسک) متحدہ عرب امارات میں شوہر کو لاپرواہی مہنگی پڑگئی، برگر نہ لانے پر بیوی نے شوہر سے طلاق کا مطالبہ کردیا۔ آپ نے گھریلو ناچاکی اور ذاتی نہ پسندیدگی کے باعث شادی شدہ جوڑوں کو الگ ہوتے دیکھا ہوگا لیکن اماراتی بیوی نے شوہر سے برگر نہ لانے پر طلاق مانگ لی۔

عرب میڈیا کے مطابق ابوظہبی کی رہائشی 20 سالہ خاتون اس وقت آگ بگولا ہوگئیں کہ جب شوہر دوستوں کے ساتھ سیروتفرح کے بعد خالی ہاتھ گھر لوٹا۔ بیوی برگر کے انتظار میں بیٹھی رہی، آدھی رات بیت جانے کے بعد شوہر تین بجے گھر لوٹا تو اس کے ہاتھ خالی تھے جس کے بعد دونوں کے درمیان شدید تلخ کلامی ہوئی اور بیوی نے گھر بھی چھوڑنے کا ارادہ کرلیا۔ مقامی وکیل کا کہنا تھا کہ اس قسم کے واقعات ہوتے رہتے ہیں، معمولی تنازع پر خاندان تباہ ہوجاتا ہے، ازدواجی زندگی گزارنے کے لیے میاں بیوی میں صبر وتحمل اور برداشت کا ہونا بہت ضروری ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ باہمی بات چیت سے حل نکال لیا جائے تو جوڑوں کو عدالتوں کا رخ کرنے کی نوبت ہی نہیں آئے گی۔ وکیل کا مزید کہنا تھا کہ مذکورہ معاملہ عدالت میں اٹھایا جائے گا، جج کی جانب سے باہمی صلح پر زور دیا جائے گا تاہم بیوی کے طلاق کے مسلسل اصرار پر طلاق بھی ہوسکتی ہے۔

موضوعات:



کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…