جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

بھارتی وزیردفاع نے تسلیم کرلیا ، ہندوستان، پاکستان میں دہشت گردی کی کفالت کررہا ہے،خواجہ آصف

datetime 25  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وزیردفاع خواجہ آصف نے بھارتی وزیردفاع کے ایک حالیہ بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ان کے اس بیان سے ’’پاکستانی سرزمین پر دہشت گردی کی سرگرمیوں میں بھارتی شمولیت کے حوالے سے ہمارے دعوے‘‘ کی تصدیق ہوگئی ہے۔واضح رہے کہ ہندوستانی وزیر دفاع منوہر پریکر نے دھمکی دی تھی کہ ہندوستان دہشت گردی کے خلاف دہشت گردی استعمال کرے گا۔ہندوستانی میڈیا کی رپورٹوں کے مطابق وزیردفاع منوہر پاریکر نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’’کانٹے سے کانٹا نکالنا چاہیے۔‘‘وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا کہ ہندوستانی وزیردفاع نے واضح الفاظ میں یہ تسلیم کرلیا ہے کہ ہندوستان، پاکستان میں دہشت گردی کی کفالت کررہا ہے۔انہوں نے اپنے بیان میں کہا ’’کابینہ کی سطح پر ایک ریاستی منصب دار کی جانب سے اس قسم کے بدترین اعلان سے یہ تصدیق ہوجاتی ہے کہ دہشت گرد سرگرمیوں کو روکنے کے نام پر ہندوستان اپنے پڑوسی ملکوں کے خلاف دہشت گردی کی کفالت کررہا ہے۔‘‘یاد رہے کہ ہفتہ کے روز وزیراطلاعات پرویز رشید نے کہا تھا کہ منوہر پریکر کا بیان علاقائی امن کے لیے خطرناک تھا اور اس سے ہندوستانی عزائم بے نقاب ہوگئے تھے۔ان کا کہنا تھا کہ دنیا کو امن کی ضرورت ہے، لیکن ہندوستان دہشت گردوں کو استعمال کرنے کی باتیں کررہا ہے۔پرویز رشید نے ایک بیان میں کہا تھا کہ ہندوستان مقبوضہ کشمیر میں ریاستی دہشت گردی کی بدترین قسم کی کا مظاہرہ کررہا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ وادی کشمیر میں انسانی حقوق کی تنظیموں کو دورہ کرنے کی اجازت نہیں دی گئی ہے۔وزیراطلاعات کا کہنا تھا کہ ’’دنیا کو امن، ترقی اور خوشحالی کی ضرورت ہے، اور بین الاقوامی طاقتوں کو اس سلسلے میں اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔‘

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…