منگل‬‮ ، 25 اگست‬‮ 2026 

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں اضافہ، ڈالر کی قیمت کم ہوگئی

datetime 18  فروری‬‮  2019 |

کراچی (این این آئی) مقامی کرنسی مارکیٹ میں پیر کو امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں بہتری ریکارڈ کی گئی اور انٹر بینک میں ڈالر15پیسے جب کہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 40پیسے سستا ہوگیا البتہ یورو ،برطانوی پاونڈ کی قدر میں اضافہ ہوا جب کہ سعودی ریال اور چینی یو آن کی قدر میں ملا جلا رجحان دیکھنے میں آیا ۔

فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابقپیر کوانٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں15پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس سے امریکی ڈالر کی قیمت خرید138.90روپے سے گھٹ کر138.75روپے اور قیمت فروخت139.00روپے سے گھٹ کر138.85روپے ہوگئیجب کہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں40پیسے کی کمی ہوئی جس سے قیمت خرید138.60روپے سے گھٹ کر138.20روپے اور قیمت فروخت139.10روپے سے گھٹ کر138.70روپے ہوگئی دیگر کرنسیوں میں یورو کی قدر میں35پیسے کا اضافہ ہوا جس سے یورو کی قیمت خرید 155.40روپے سے بڑھ کر155.75روپے اور قیمت فروخت157.20روپے سے گھٹ کر157.50روپے ہوگئی اسی طرح30پیسے کے اضافے سے برطانوی پاونڈ کی قیمت خرید 177.30روپے سے بڑھ کر178روپے اور قیمت فروخت179روپے سے بڑھ کر179.80روپے ہو گئی ۔سعودی ریال کی قیمت خرید36.65روپے سے گھٹ کر 36.60روپے اور قیمت فروخت36.95روپے سے بڑھ کر37روپے ہوگئی جب کہ یو اے ای درہم کی قیمت خرید 37.55روپے سے بڑھ کر37.60روپے اور قیمت فروخت37.90روپے سے بڑھ کر38روپے ہوگئی چینی یو آن کی قیمت خرید 20.60روپے سے گھٹ کر20.40روپے اور قیمت فروخت 21.80روپے مستحکم رہی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)


ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…