چنائی (نیوز ڈیسک) بھارت سے ہی مقبوضہ کشمیر میں ریفرنڈم کرانے کی آواز بلند ہو گئی، معروف بھارتی اداکار کمل حسن نے مقبوضہ کشمیر میں ریفرنڈم کا مطالبہ کر دیا۔ معروف اداکار کے اس بیان پر بھارت میں ہنگامہ برپا ہو گیا ہے۔ بھارتی صحافیوں نے جب کمل حسن سے سوال کیا تو انہوں نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ آخر مقبوضہ کشمیر میں ریفرنڈم کیوں نہیں کرایا جاتا، بھارت کو کس بات کا خوف ہے؟۔ کمل حسن نے کشمیریوں کا اعتماد نہ جیت پانے پر بھارت کو
ذمہ دار قرار دیا۔ معروف اداکار نے بھارت کی طرف سے دہشتگرد قرار دیے جانے والے کشمیریوں کو آزادی کے مجاہد اور پاکستانی کشمیر کو آزاد کشمیر قرار دے کر بھارتیوں کو کہیں منہ دکھانے کے قابل نہ چھوڑا۔ کمل حسن یہاں پر نہ رکے بلکہ انہوں نے پاکستان مخالف جذبات ابھارنے پر بھارتی حکومت اور اپوزیشن کو بھی آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ اگر بھارتی حکومت اور اپوزیشن تمیز کا مظاہرہ کرے تو لائن آف کنٹرول پر صورتحال قابو میں رہ سکتی ہے۔