اسلام آباد (این این آئی)سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کو پیر کو پاکستان کا اعلیٰ ترین سول ایوارڈ نشان پاکستان دیا جائیگا۔ ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق سعودی ولی عہد کو نشان پاکستان (آج)پیر کو ایوان صد ر میں منعقدہ تقریب میں دیا جائے گا۔
ترجمان نے کہا کہ وزیر اعظم عمران کی تجویز پر پاکستانی ورکرز کے لئے ویزا فیسوں میں کمی کے حوالے سے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ویزا فیس میں کمی کی ہے جس پر 15فروری سے عملدرآمد ہو رہا ہے۔