ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

پانچ شہروں میں مظاہرے ،عوامی تحریک نے ایک اورمطالبہ کردیا

datetime 24  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوزڈیسک)پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی صدر ڈاکٹر رحیق عباسی نے لاہور پریس کلب کے باہراحتجاجی مظاہرہ کے شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انصاف کےلئے آخری حد تک جائینےگے ،اداروں نے انصاف نہ دیا تو اپنے ہاتھوں سے قاتلوںکے گلے دبوچیں گے ،جے آئی ٹی کے ممبران نے ضمیر کی بجائے قاتل اعلیٰ کی تصویر سامنے رکھ کر رپورٹ مرتب کی ان پر لعنت بھیجتے ہیں ۔وقت آنے پر انہیں بھی کٹہرے میں کھڑا کرینگے ۔پریس کلب کے باہر سانحہ ماڈل ٹاﺅن کی جھوٹی رپورٹ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ میں عوامی تحریک کے ہزاروں کارکنان نے شرکت کی ۔مظاہرہ سے شہید تنزیلہ امجد کی بیٹی بسمہ امجد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وقت کے حکمرانوں سے پوچھتی ہوں میری ماں کا اور میری پھوپھو کا کیا قصور تھا کہ انہیں گولیاں مار کر شہید کر دیا گیا ،مجھے انصاف چاہےے ،عوام ظلم کے خلاف باہر نہ نکلے تو اسی طرح انکی بچوں سے انکی مائیں چھنتی رہیں گی،ان کے اس خطاب پر شرکاءآبدیدہ ہو گئے ۔احتجاجی مظاہرہ سے جواد حامد ،مظہر علوی ،عائشہ شبیر،حافظ غلام فرید ،اشتیاق چوہدری اور آصف میر نے بھی خطاب کیا ،شرکائے احتجاج نعرے لگاتے رہے انصاف دو انصاف دو یا ہمیں بھی مار دو ۔ڈاکٹر رحیق عباسی نے کہا کہ میاں شہباز شریف ،رانا ثناءاللہ ،آئی جی مشتاق سکھیرا ،رانا عبد الجبار اور معاون ملزمان کی پھانسی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے ۔جے آئی ٹی کو مسترد اور سانحہ ماڈل ٹاﺅن کا مقدمہ فوجی عدالت میں چلانے کا مطالبہ کرتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ جے آئی ٹی نے پٹیالہ ہاﺅس میں رانا ثناءاللہ کی سربراہی میں تیار کی گئی رپورٹ جاری کی ۔جے آئی ٹی کے ممبران نے شہداءکے خون پر مٹی ڈالنے کی ناپاک حرکت کر کے بے ضمیری اور بے حمیتی کی ہر حد عبور کی ۔شرکاءاحتجاج نے پریس کلب لاہور سے مسلم لیگ ہاﺅس ڈیوس چوک تک احتجاجی مارچ اور علامتی دھرنا دیا ۔ احتجاجی مظاہرے میں عوامی تحریک لاہور شعبہ خواتین کی رہنماﺅں عائشہ مبشر،عطیہ بنین،عائشہ قادری،گلشن ارشاد،سعدیہ چوہدری،انعم ریاض اور کارکنان کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔ شرکاءنے جعلی ”جے آئی ٹی نا منظور“ ”قاتل اعلیٰ نا منظور “اور ”انصاف دو یا ہمیں بھی مار دو “کے فلک شگاف نعرے لگائے۔فیصل آباد میں احتجاجی مظاہرے کی قیادت مرکزی سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈاپور ،بشارت جسپال، میاں کاشف محمود نے کی۔ ہزاروں کارکنان نے پنجاب حکومت کے ظلم کے خلاف نعرے لگائے۔ خرم نواز گنڈاپور نے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹاﺅن طے شدہ پلان کا نتیجہ ہے۔ بیئرز ہٹانے کی آڑ میں عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری کو حکومتی مظالم، آئین کی خلاف ورزی، جعلی انتخابی نظام کے خلاف آواز اٹھانے کی سزا دی گئی۔ جے آئی ٹی کی کارروائی لغو اور قابل مذمت ہے۔ رپورٹ میں قاتلوں کو بے گناہ قرار دیا گیا مگر عوام کی عدالت نے قاتلوں پر تصدیق کی مہر لگا دی۔ سانحہ ماڈل ٹاﺅن کے حوالے سے ن لیگ تنہا کھڑی ہے۔



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…