واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک) بین الاقوامی مالیاتی اداروں نے پاکستان میں دو پاور پلانٹس کی فروخت پر گہری دلچسپی کا اظہار کردیا ہے ، ان بڑے اداروں میں کریڈٹ سوئس، جے پی مورگن، سٹی گروپ اور سی ایل ایس اے شامل ہیں۔ تفصیلات کے مطابق بلوم برگ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بین الاقوامی مالیاتی اداروں نے پاکستان میں نجکاری ڈیل میں دلچسپی کا اظہار کردیا ہے، بین الاقوامی ادارے پاور پلانٹس کی فروخت کیلئے ایڈوئزری فرا ہم کرنا چاہتے ہیں۔ امریکی ادارے کا کہنا ہے کہ بڑے اداروں میں کریڈٹ سوئس
جے پی مورگن، سٹی گروپ اور سی ایل ایس اے شامل ہیں جبکہ مقامی ادروں میں پاک برونائی انوسٹمنٹ کمپنی اور دیگر شامل ہیں، پاکستان کو مجموعی طور پر دس درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔ بلوم برگ کے مطابق پاکستان ایل این جی سے چلنے والے بلوکی اور حویلی بہادر میں واقع دو پاور پلانٹس فروخت کرنا چاہتا ہے، پلانٹس کی فروخت دوارب ٖڈالر تک ملنے کا امکان ہے۔ ان پلانٹس کی پیداواری صلاحیت بارہ سوبیس میگاواٹ سے زائدہے جبکہ حکومت کی جانب سے پلانٹس کی فروخت رواں مالی سال مکمل کرلی جائےگی۔