فیصل آباد(نیوزڈیسک) فیصل آباد میں مبینہ طور پر بھتہ نہ دینے پر ایک شخص کو پیٹرول چھڑک کر جلادیاگیاتاہم متاثرہ شخص نے قریبی نہر میں چھلانگ لگا دی جسے بعد ازاںہسپتال منتقل کردیاگیا ۔پولیس کے مطابق گرو نانک پور کا رہائشی ظفر نامی شخص کینال روڈ پر موٹر سائیکل پر جارہا تھا کہ 4افراد نے اسے زبردستی روک لیا اور اس پر پیڑو ل جھڑک کر آگ لگادی اور فرار ہوگئے ،آگ بجھانے کےلئے ظفر نے قریبی نہر میں چھلانگ لگا دی جس سے اس کی جان بچ گئی لیکن وہ جھلس کر زخمی ہوگیا۔موقع پر موجود لوگوں کے اطلاع دینے پر ریسکیو اہلکار پہنچ گئے اور اسے نکال کر سول ہسپتال منتقل کردیا جہاں اس کی حالت خطر ے سے باہر ہے۔پولیس کو دیئے گئے بیان میں متاثرہ شخص کا کہنا ہے کہ بلال نامی شخص اور اس کے ساتھی کئی سالوں سے اس سے بھتہ وصول کر رہے تھے اور بھتہ نہ دینے پر اسے مارنے کی کوشش کی گئی ،پولیس نے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
بڑی خوشخبری، اقامہ فیس ختم کرنے کی منظوری
-
پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کا پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان
-
جیل سے آنے کے بعد پہلے وی لاگ سے کتنی کمائی ہوئی؟ ڈکی بھائی کا ہوشربا انکشاف
-
آسٹریلیا کا غیر ملکیوں کے ویزے بارے بڑا اعلان
-
اسرائیل اور ایران کے درمیان جنگ کی نئی خفیہ تفصیلات آگئیں
-
ایران میں سمندر کا پانی اچانک سرخ ہوگیا
-
بھارتی اداکارہ کی نازیبا تصاویر وائرل، پولیس میں شکایت درج کروادی
-
پاکستانی سینما میں انقلاب، نئی فلم دی نیکسٹ صلاح الدین نے تاریخ بدل دی
-
معروف اداکارہ کے ساتھ سرعام بدسلوکی، ویڈیو وائرل
-
سعودی عرب کا غیر ملکی ملازمین سے متعلق بڑا فیصلہ
-
تنخواہ دار طبقے کےلیے بڑی خوشخبری
-
سپریم کورٹ نے زیادتی کے مقدمہ کو زنا بالرضا میں تبدیل کر دیا، سزا میں کمی
-
والدین کا بہیمانہ قتل، بیٹے نے لاشیں کاٹ کر دریا میں بہادیں
-
وہ 6 عام غذائیں جن سے کینسر سے متاثر ہونے کا خطرہ بڑھتا ہے















































