جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

خاتون نے سیل سے 1800 روپے میں انگوٹھی خریدلی،جب دوبارہ بیچنے گئی تو کتنے کروڑ میں بکی؟ جان کر آپ بھی سر پکڑ لیں گے

datetime 7  فروری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) برطانیہ میں ایک خاتون کی اس وقت لاٹری نکل آئی جب اس نے 33 سال قبل صرف 10 پاؤنڈ (لگ بھگ 1800 روپے پاکستانی) میں خریدی گئی انگوٹھی بیچ کر کروڑوں روپے کمالیے۔برطانوی اخبار دی سن کے مطابق ڈیبرا گوڈرارڈ نامی خاتون نے 33 سال قبل ایک سیل سے

شیشے کی انگوٹھی خریدی تھی۔ کچھ عرصہ پہننے کے بعد اس نے یہ انگوٹھی ایک ڈبے میں ڈال کر رکھ دی جو وقت کی گرد تلے دب کر یادوں کا حصہ بن گئی۔ حال ہی میں اسے یہ انگوٹھی دوبارہ ملی تو اس نے اسے فروخت کرنے کا فیصلہ کیا۔ ڈیبرا کو امید تھی کہ اس انگوٹھی کی قیمت زیادہ سے زیادہ 750 پاؤنڈ ہوگی لیکن اس وقت اس کی حیرت کی انتہا نہ رہی جب وہ اسے ایک جیولر کو دکھانے لے گئی۔ جوہری نے جیسے ہی انگوٹھی دیکھی تو فوری اس میں لگے نایاب ہیرے کو پہچان گیا ۔ جوہری نے بتایا کہ انگوٹھی میں 26 اعشاریہ 27 قیراط کا ہیرا جڑا ہوا ہے جو بیش قیمتی ہے۔ ڈیبرا اس انگوٹھی کو گھر لے آئی اور رات بھر سوچتی رہی کہ اس کا کیا کرنا ہے۔ آخر اس نے صبح اٹھ کر یہ انگوٹھی ایک نیلام گھر کو دے دی جس نے اسے 7 لاکھ 40ہزار پاؤنڈ (لگ بھگ 13 کروڑ روپے پاکستانی) میں نیلام کردیا۔ بولی کے اخراجات اور ٹیکسز وغیرہ نکال کر 55 سالہ ڈیبرا گوڈرارڈ کو 10 پاؤنڈ میں خریدی گئی انگوٹھی سے 4 لاکھ 70 ہزار پاؤنڈ (تقریباً ساڑھے 8 کروڑ روپے پاکستانی) کی آمدن ہوئی۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…