منگل‬‮ ، 14 جولائی‬‮ 2026 

دوسروں سے اپنا موزانہ کرنا غلط سمجھتی ہوں : کرینہ کپور

datetime 7  فروری‬‮  2019 |

ممبئی (این این آئی)بالی ووڈ کی معروف اداکارہ کرینہ کپور خان نے دوسروں سے موازنہ کرنے کو غلط خیال قراردیتے ہوئے کہا کہ ان کے نزدیک پْرسکون زندگی کے لیے ضروری ہے کہ انسان اپنی خامیوں پر توجہ دے نہ کہ دوسروں سے اپنا موازنہ کرے۔

بالی ووڈ کی بیبو کرینہ کپور نے ممبئی میں جاری لیک می فیشن ویک2019 میں شرکت کی جہاں انہوں نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ’میں خود کو اپنا آئیڈیل مانتی ہوں اوردوسروں سے اپنا موازنہ کرنا غلط سمجھتی ہوں۔دوران گفتگو کرینہ نے کہا کہ وہ اپنے کرئیر کے آغاز سے ہی اپنے فیصلے خودکرتی آئی ہیں جبکہ وہ اپنی فنی صلاحیتوں سے با خوبی واقف بھی ہیں۔اْن کا کہنا تھا کہ وہ بچپن سے ہی خاصی سمجھدار طبیعت کی مالک اور اپنے کام کو بے حد ایمانداری اور لگن سے کرنے کی عادی ہیں، ان ہی وجوہات کے باعث وہ اپنی پہچان بنانے میں کامیاب ہوئیں۔اس کے علاوہ کرینہ کپور نے کہا کہ اپنے کردار کو مضبوط اور مثبت بنانے کے لیے ضروری ہے کہ ہر شخص اپنی اصلاح کے عمل کو ہمیشہ جاری رکھے۔گفتگو کے اختتام میں کرینہ کپور نے بتایا کہ وہ اداکار اکشے کمار کے ساتھ تقریباً 4 سال بعد دوبارہ نظر آنے کی تیاریوں میں مصروف ہیں، اْن کی اگلی فلم تفریح سے بھرپور ہوگی جو کہ مداحوں کو ضرور پسند آئے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ


شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…