لاہور( این این آئی)اینٹی کرپشن پنجا ب نے آشیانہ ہاؤسنگ سکیم سکینڈل میں سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد خان چیمہ کے خلاف وعدہ معاف گواہ بننے والے سابق چیف انجینئر ایل ڈی اے اسرار سعید کو قومی خزانے کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچانے کے الزام میں گرفتار کر لیا ۔ اسرار سعید پر ایل ڈی اے سٹی میں عالم برادرز کے ساتھ مل کر ترقیاتی کاموں کی آڑ میں قومی خزانے کو 4کروڑ17لاکھ روپے کا نقصان
پہنچانے کا الزام ہے ۔ ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی کرپشن شاہ رخ نیازی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے اسرار سعید کو گرفتار کیا ۔ اینٹی کرپشن نے عالم خان نامی ٹھیکیدار کی گرفتاری کے لئے بھی ٹیم تشکیل دیدی ۔واضح رہے کہ قومی احتساب بیورو (نیب ) لاہور نے اسرار سعیدکو آشیانہ اقبال ہاؤسنگ سکینڈل میں گرفتار کیا تھا جو بعد ازاں سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد خان چیمہ کے خلاف وعدہ معاف گواہ بن گئے تھے۔