منگل‬‮ ، 16 ستمبر‬‮ 2025 

ملتان میں ماں اور بیٹی کی مبینہ خود کشی،بیٹی کو زیادتی کا نشانہ بنایا گیا، انصاف ملنے کی امید ختم ہونے پر ماں بیٹی نے اپنی زندگی کا خاتمہ کیا، لرزہ خیز انکشافات

datetime 5  فروری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ملتان (آن لائن)ملتان کے علاقہ نند پور میں ماں اور بیٹی نے مبینہ طور پر خود کشی کر لی۔ تفصیلات کے مطابق مقتولہ کے بیٹے نے بتایا کہ گذشتہ شب بہن کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا، جس کے بعد اس نے خود کشی کی۔ میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا کہ ملتان کے علاقہ نند پور میں اٹھارہ سالہ صائمہ سے ایک اوباش نوجوان انصر نے زیادتی کی اور اسے اپنی ہوس کا نشانہ بنایا ۔انصر اس علاقہ کا بااثر نوجوان ہے۔

اسی کے تناظر میں صائمہ اور اس کی والدہ نے اپنے گھر میں ملزم کے خلاف قانونی چارہ جوئی کرنے کے حوالے سے مشاورت کی۔ لیکن چونکہ انصر نامی ملزم با اثر نوجوان تھا، لہذا صائمہ کے اہل خانہ نے یہ مقف اپنایا کہ ہم کمزور اور غریب لوگ ہیں، ہم اس شخص کے خلاف کارروائی نہیں کر سکتے جس پر دلبرداشتہ ہو کر صائمہ اور اس کی والدہ نے اپنے کمرے میں چھت سے پھندہ لگا کر اپنی زندگیوں کا خاتمہ کر لیا۔اس واقعہ میں اب تک ہونے والی پیش رفت کے مطابق پولیس نے تاحال کسی کو گرفتار نہیں کیا۔ واقعہ کی اطلاع موصول ہونے کے باوجود پولیس جائے وقوعہ پر تین گھنٹے کی تاخیر سے پہنچی۔ صائمہ اور اس کی والدہ کی لاش کو کبیر والا اسپتال منتقل کیا گیا۔ اس افسوسناک واقعہ پر اہل علاقہ میں کافی غم و غصہ پایا جا رہا ہے لیکن چونکہ ملزم با اثر ہے لہذا کوئی بھی اس کے خلاف آواز اٹھانئے کی جسارت نہیں کر رہا نہ ہی پولیس ملزم کے خلاف کوئی کارروائی کر رہی ہے۔ اس واقعہ پر رد عمل دیتے ہوئے عوام کا کہنا ہے کہ با اثر افراد کے آگے پولیس خود بھی بے بس ہو جاتی ہے۔ اگر پولیس مضبوط ہو اور ایسے ملزمان کو عبرت کا نشانہ بنائے تو معاشرے میں اس قسم کے واقعات میں تیزی سے کمی لائی جا سکتی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Self Sabotage


ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…