منگل‬‮ ، 08 جولائی‬‮ 2025 

جب ہاتھی نے سیلفی بنائی

datetime 23  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بنکاک (نیوزڈیسک )اگر آپ موبائیل فون کے کیمرے سے بڑے منظر کی تصویر کھینچنا چاہتے ہیں تو سیلفی سٹک کو بھول جائیے اور ہاتھی کی مدد لیجیے۔کچھ ایسا ہی ہوا کینیڈا سے تعلق رکھنے والے بائیس سالہ کرسچین لا بلانک نامی نوجوان کے ساتھ، جو ان دنوں تھائی لینڈ میں تعطیلات گزار رہے ہیں۔کرسچین ایک ہاتھی کو کیلے کھلا رہے تھے جب ہاتھی نے ان کے موبائل سے سیلفی بنا ڈالی۔کرسچین لا بلانک بتاتے ہیں:’جب میرے پاس کیلے ختم ہوگئے تو ہاتھی نے اپنی سونڈ سے میرا موبائل فون اٹھا لیا۔ خوش قسمتی اس وقت کیمرا ریکارڈنگ کر رہا تھا اور تمام منظر کیمرے کی آنکھ نے محفوظ کر لیا۔‘کچھ دیر فلم بنانے کے بعد ہاتھی نے کیمرا زمین پرا گرا دیا۔ جب کرسچین نے یہ مناظر دیکھے تو ان کے ذہن میں پہلا خیال یہ آیا کہ ’کیا بہترین سیلفی ہے‘ اور جلد ہی انہوں نے یہ تصاویر سوشل میڈیا پر شئیر کر دیں۔اس تصویر کو اب تک ہزاروں افراد لائیک کر چکے ہیں۔لیکن ایک بڑا سوال یہ ہے کہ کیا یہ ایک ہاتھی کی جانب سے بنائی جانے والی دنیا کی پہلی سیلفی ہے؟ یا ایلفی ہے، جیسے اس سوشل میڈیا پر پکارا جا رہا ہے۔اس کا جواب نفی میں ہے کیونکہ گزشتہ برس ایک ہاتھی نے برطانیہ کے ایک سفاری پارک میں سیلفی لی تھی ایسا اس وقت ہوا تھا جب ایک شخص نے غلطی سے اپنا فون گرا دیا تھا اور ہاتھی نے اسے خوراک سمجھ کر کھانے کی کوشش کی تو سیلفی بن گئی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ساڑھے چار سیکنڈ


نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…