منگل‬‮ ، 26 اگست‬‮ 2025 

نواز شریف کے ساتھ معاملات ڈیل کی بجائے ڈھیل کی جانب بڑھ رہے ہیں،شیخ رشید نے حیرت انگیز اعتراف کرلیا

datetime 3  فروری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی(آن لائن) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو میرے خلاف ٹوےئٹ پر سر عام معافی مانگیں، شہباز شریف کرپٹ اور اخلاقیات سے عاری انسان ہیں ، ان کو پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا چےئر مین لگانا غیر قانونی ہے ،نواز شریف کے ساتھ معاملات ڈیل کی بجائے ڈھیل کی جانب بڑھ رہے ہیں ۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ نواز شریف اور شہباز شریف بزدل سیاست دان ہیں نواز شریف ایک طرف تو دل کے مریض ہیں تو دوسری جانب مرغن غذائیں کھا رہے ہیں کلثوم نواز بہادر عورت تھی نواز شریف کے سا تھ معاملات ڈیل کی بجائے ڈھیل کی جانب بڑھ رہے ہیں وزیراعظم عمران خان کی مرضی کے بغیر نواز شریف کو ڈیل نہیں مل سکتی وزیراعظم عمران خان نے ڈیل کے متعلق مجھ سے کہا ہے کہ (نو وے ایٹ آل) ،کچھ دن قبل عمران خان کی ترکی کے دورے کی روانگی کے وقت میں نے ان سے کہا تھا کہ طیب اردگان کی اہلیہ میری بہن بنی ہوئی ہیں دورے سے واپسی پر عمران خان نے مجھے کہا کہ کہ طیب اردگان نے مجھ سے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر کیا چل رہا ہے کہ میں نواز شریف کی ڈیل کروا رہا ہوں شیخ رشید نے کہا کہ 30 مارچ تک شہباز شریف اور نواز شریف کی سیاست کا جھاڑو پھر جائے گا شہباز شریف کرپٹ اور اخلاق سے عاری انسان ہیں ایسے انسان کو پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا چےئر مین نہیں لگایا جا سکتا آصف زرداری کرپشن کی دنیا کے گٹر ہیں بلاول بھٹو میرے متعلق اپنے ٹویٹ پر سرعام مجھ سے معافی مانگیں  وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو میرے خلاف ٹوےئٹ پر سر عام معافی مانگیں، شہباز شریف کرپٹ اور اخلاقیات سے عاری انسان ہیں

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سپنچ پارکس


کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…