بدھ‬‮ ، 26 اگست‬‮ 2026 

ممتاز عالم دین مولانا قاری عبد الحمید صابری اسلام آباد میں حرکت قلب بند ہونے کے سبب انتقال کرگئے 

datetime 2  فروری‬‮  2019 |

اسلام آباد ( آن لائن ) دینی تنظیمات ،مساجد و مدارس کے سرپرست ،ممتاز عالم دین مولانا قاری عبد الحمید صابری کا اسلام آباد میں نماز جنازہ ادا کردیا گیا ،مرحوم گزشتہ شب حرکت قلب بند ہونے کے سبب انتقال کرگئے تھے۔مولانا مرکزی جامع مسجد معاذ ابن جبل آئی ایٹ تھری کے خطیب ،پاکستان علماء4 کونسل کے مرکزی راہنما دینی تنظیمات و تحریکات ،مساجد و مدارس اور علماء4 و مشائخ کے دیگر فورمز کے متحرک اور فعال رہنما ہونے کے علاوہ متعدد دینی مدارس کے مہتمم،

سکولز کے سرپرست،رفاعی اور خدمت خلق کے شعبوں میں کام کرنے والے افراد اور اداروں کے بے لوث معاون اور خدمت گار کی حیثیت سے جانے پہچانے جاتے تھے جبکہ مسالک کے درمیان ہم اہنگی اور عالمی سطح پر رواداری کے فروغ کے لئے کام کرنے والے پلیٹ فارمز کو سپورٹ کرنے والی شخصیت تھے۔مولانا نے زندگی کا اغازمدرسہ تعلیم الاسلام جی سیون ٹو اسلام آباد سے قرآن مجید کی تدریس کے ذریعے کیا اور ساری زندگی اس عظیم الشان کام سے جڑے رہے آپ کے شاگردوں میں مختلف طبقات کے کثیر تعداد میں لوگ شامل ہیں جبکہ آپ کے وعظ و نصیحت اور دیگر خدمت خلق کے کاموں کا حلقہ انتہائی وسیع ہے آپ نے سیاسی پلیٹ فارم پر اپنا ابائی علاقہ ضلع بٹگرام کی پسماندہ کمیونٹی کیلئے بے شمار خدمات سر انجام دینے کے ساتھ وہاں کے مظلوم طبقات کو ظالم و جابر عناصر ،وڈیرہ ،جاگیر دار اور خوانین کے جبر و استبداد سے نجات دلانے کیلئے ببانگ دہل بلا شبہ بہت بڑا کام کیا اور کئی تاریخی کارنامے سر انجام دیئے۔نماز جنازہ سے قبل تعزیتی اجتماع میں اکابر علماء4 اکرام مولانا قاری عبد المالک نقشبندی ،مولانا عبد المجید ہزاروی ، مولانا پیر عزیز الر حمن ہزاروی،مولانا قاری محمد عثمان ،مولانا مفتی فیروز الدین ہزاروی ،مولانا پیر برکت اللہ ربانی،مولانا اشرف علی ،مولانا قاری عبد الکریم ،مولانا عبد الر ?ف،مولانا اسد اللہ فاروقی ،مولانا سعید اللہ الازہری ،مولانا عبد الر حمن جامی، مولانا نذیر فاروقی،مولانا عطاء4 اللہ دیشانی،سینئر صحافی حفیظ اللہ عثمانی، پروفیسر سجاد قمر ، جمیل فاروقی سمیت دیگر علماء4 شخصیات نے مولانا کے صاحبزادے اور اپنی زندگی ہی میں اس کام کی ذمہ داری خود مولانا کے حکم پر ادا کرنے والے مولانا ابوبکر صابری کی دستار بندی کی

اور نماز جنازہ کی امامت کیلئے مولانا کے صاحبزادے پر اتفاق کیاگیا۔نماز جنازہ میں راولپنڈی اسلام آباد اور گردو نواح سے خصوصاً جبکہ ملک بھر سے ممتاز شخصیات نے عموماً کثیر تعداد میں شرکت کی جبکہ سابق وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف بھی دیگر سیاسی شخصیات کے ساتھ جنازے میں شریک ہوئے علاوہ ازیں سابق چیف جسٹس ہائی کورٹ اسلام آباد جسٹس (ر) انور کاسی سمیت سرکاری افسران شخصیات مولانا کے عقیدت مندان نے بھرپور طریقے سے نماز جنازہ میں شرکت۔مولانا عبد الحمید صابری کو اْن کے اپنے قائم کردہ ادارے مدرسہ عمر فاروق ای بارہ اسلام آباد میں سپرد خاک کردیا گیا

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)


ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…