پیر‬‮ ، 25 مئی‬‮‬‮ 2026 

موبائل رجسٹریشن کاؤنٹرز ختم کرنے کا فیصلہ، بیرون ملک سے آنے والوں کو اب ائیر پورٹس پر موبائل رجسٹرڈ کروانے کی ضرورت نہیں، نیا طریقہ کار جاری

datetime 2  فروری‬‮  2019 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان کے ائیر پورٹس پر موبائل رجسٹریشن کاؤنٹرز ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا، فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے رواں ماہ موبائل رجسٹریشن کاؤنٹرز ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے، ذرائع کا کہناہے کہ بیرون ملک سے آنے والے موبائل فون اب متعلقہ شہروں میں موجود موبائل کمپنیوں کے دفاتر میں لے جا کر پی ٹی اے کی ویب سائٹ پر ہی رجسٹرڈ ہو سکیں گے۔ کسٹم حکام ان موبائل کی صرف کسٹم ڈیوٹی ہی وصول کر سکیں گے اور موبائل کی جتنی قیمت ہو گی اسی نسبت سے ڈیوٹی بھی ہو گی۔

بیرون ملک سے آنے والے مسافروں کو موبائل فون کی رجسٹریشن ائیرپورٹ پر موجود کاؤنٹرز پر کروانا پڑتی تھی تاہم اب ایف بی آر نے ملک بھر کے تمام ایئر پورٹس پر کسٹم کی جانب سے بنائے گئے موبائل رجسٹریشن کاؤنٹرز رواں ماہ ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ ایک خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق حکومت پاکستان نے بیرون ملک سے موبائل فون لانے والوں کیلئے نیا سسٹم لاگو کردیا، پی ٹی اے، ایف بی آر اور ٹیلی کام آپریٹرنے نئے نظام پر اتفاق کرلیا اور اس سلسلے میں ایف بی آر نے نئے نظام کا نوٹیفیکیشن بھی جاری کردیا۔اوورسیز پاکستانیز ایک سال میں پانچ موبائل فون پاکستان لاسکے گا،بیرون ملک سے پاکستان آنیوالا شہری آن لائن پورٹل کے زریعے ٹیکسز اور ڈیوٹی جمع کرواسکتا ہے۔ بیرون ملک سے آنیوالا شہری موبائل کی رجسٹریشن اور ٹیکس وڈیوٹی بذریعہ فرنچائزبھی جمع کرواسکتا ہے،شہری نئے موبائل کی رجسٹریشن کیلئے این آئی سی، پاسپورٹ نمبر، آئی ایم ای آئی نمبر بذریعہ WeBOCدرج کروائے،موبائل ڈیوائس تمام ٹیکسز، ڈیوٹیز کی ادائیگی کے بعد کلئر کردی جائیگی۔اوورسیز پاکستانی بیرون ملک سے پہلا موبائل فون فری بغیر ڈیوٹی اور ٹیکسز لاسکتے اور رجسٹرڈ کرواسکتے ہیں،دوسرے اور باقی موبائل فون کیلئے سسٹم الیکٹرانک سلپ دیگا جو کسی بھی آن لائن بینک برانچ یا موبائل بینکنگ یا اے ٹی ایم کے ذریعے ادا کی جاسکتی ہے،ٹیکس اور ڈیوٹی کی ادائیگی کے بعد موبائل ڈیوائس وائٹ لسٹ میں شامل ہوجائیگی،

باہر سے آنیوالے پاکستانی 60یوم کے اندر اندر اپنی موبائل ڈیوائسز وائٹ کرواسکتے ہیں،60 یوم کے بعد انہیں بھی اضافی جرمانہ ادا کرکے اپنی موبائل ڈیوائس کووائٹ کروانا ہوگا،مقامی افراد پی ٹی اے ویب بیسڈ سہولت کو استعمال کرتے ہوئے ڈی آئی آر بی ایس پر اپنی ڈیوائس وائٹ کرواسکتے ہیں،مقامی افراد کی انفارمیشن داخل ہونے کے بعد الیکڑانک رسید جاری ہوگی جو وہ جمع کروائیں گے،قابل ادا ڈیوٹی و ٹیکسز کو ادا کرکے مقامی افراد بھی اپنی ڈیوائسز کو وائٹ کرسکتے ہیں،کورئیر اور ویب کے ذریعے سے صرف سی او سی کے حامل درآمدی موبائل رجسڑڈ ہوسکتے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘


کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…