بدھ‬‮ ، 23 اپریل‬‮ 2025 

ہر حلقے میں ساٹھ ستر اسی ہزار ووٹ درست نہیں،چوہدری نثار علی خان نے پھر سیاسی دھماکہ کردیا

datetime 23  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوزڈیسک) ہر حلقے میں ساٹھ ستر اسی ہزار ووٹ درست نہیں،چوہدری نثار علی خان نے پھر سیاسی دھماکہ کردیا، تفصیلات کے مطابق وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ عمران خان نے میرے بیان کے حوالے سے کہاتھا کہ ساٹھ سے ستر فیصد ووٹوں کی تصدیق نہیں ہوسکتی اور میں اپنے اس بیان پر آج بھی قائم ہوں بلکہ میری بات صحیح ثابت ہورہی ہے ہر حلقے میں ساٹھ ستر اسی ہزار ووٹ صحیح ثابت نہیں ہوپارہی مگر ہمارا نقطہ یہ ہے کہ یہ ووٹ جعلی نہیں ہے بلکہ یہ ان ریڈایبل ہے جسے نادرا کی ٹیکنالوجی اور مشینری ریڈ نہیں کرسکتی اور اس کی بہت ساری وجوہات ہیں ، انگوٹھا لگانے کا طریقہ جو لگوا رہا ہے اس نے کاغذ ٹیڑھا رکھا ہو کاغذ کی کوالٹی ،سیاہی کی کوالٹی اور بہت سی چیزیں ایسی ہیں جن کی وجہ سے ووٹ کی تصدیق نہیں کی جاسکتی اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ یہ ووٹ جعلی ہیں بلکہ یہ ووٹ مشین ریڈابل نہیں ہیں۔ واضح رہے کہ اس سے قبل بھی جب چوہدری نثار علی خان نے ووٹوں کے بارے میں اس قسم کا بیان دیاتھا تو عمران خان آج تک مسلسل چوہدری نثار کے اس بیان کا مختلف مواقع پر حوالہ دیتے آئے ہیں چوہدری نثار علی خان کے اس سابقہ بیان پر وزیراعظم نوازشریف نے شدید ناراضگی کا اظہار کیا تھا اور کچھ عرصہ دونوں رہنماﺅں میں کافی دوریاں رہی تھیں ۔



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…