بدھ‬‮ ، 27 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

مسلم لیگ (ن )کے دور میں قربانی سمیت سرکاری حج دو لاکھ ترانوے ہزار تھا،موجودہ حکومت نے کتنا بڑا اضافہ کیا؟ حیرت انگیز انکشاف

datetime 1  فروری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن )کی ترجمان مریم اورنگزیب نے حج اخراجات میں اضافہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ مسلم لیگ (ن )کے دور میں قربانی سمیت سرکاری حج دو لاکھ ترانوے ہزار تھا،نواز شریف حکومت نے ہر حاجی کو چالیس ہزار روپے کی سبسڈی دی تھی،عمران حکومت کو حاجیوں کو کوئی رعایت اور سہولت دینے کی توفیق نہیں مل سکی،عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ حجاج کرام کو نہیں دیا گیا جو قابل افسوس ہے۔

ایک بیان میں مریم اور نگزیب نے کہاکہ موجودہ حکومت نے حج اخراجات کو مسلم لیگ ن کے دور سے دوگنا کر دیا۔ انہوں نے کہاکہ حکومت نے حج اخراجات میں ایک لاکھ چھپن ہزار روپے کا اضافہ کیا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ حج 2018 میں قربانی کے بغیر حج اخراجات دو لاکھ اسی ہزار تھے،مسلم لیگ (ن )کے دور میں قربانی سمیت سرکاری حج دو لاکھ ترانوے ہزار تھا،نواز شریف حکومت نے ہر حاجی کو چالیس ہزار روپے کی سبسڈی دی تھی ۔ انہوں نے کہاکہ عمران حکومت نے صفر سبسڈی دینے کے بعد سرکاری حج اخراجات چار لاکھ سینتالیس ہزار کر دیئے ہیں۔انہوں نے کہاکہ نواز شریف نے عوام کو سہولیات دیں لیکن پھر بھی اس پر کرپٹ ہونے کی تہمت لگائی جاتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان مسلم لیگ (ن )کے دور میں حجاج کرام کو معیاری مفت کھانا فراہم کیا گیا تھا۔ انہوں نے کہاکہ پہلی بار ایسا ہوا تھا کہ مسلم لیگ (ن )کے دور میں سرکاری اسکیم پر جانے والے حجاج کرام کو پرائیویٹ اسکیم کے مقابلے میں زیادہ بہتر صورت دی گئی تھیں۔ انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ (ن )نے کم پیسوں میں زیادہ با سہولت حج کا انتظام کیا تھا۔ انہوں نے کہاکہ حرم کے قریب حجاج کرام کو رہائش گاہیں فراہم کی گئی تھی۔انہوں نے کہاکہ اللہ تعالیٰ نے نواز شریف حکومت کو حاجیوں کی خدمت اور انہیں بہترین سہولیات کی فراہمی کی توفیق دی تھی۔ مریم اور نگزیب نے کہاکہ عمران حکومت کو حاجیوں کو کوئی رعایت اور سہولت دینے کی توفیق نہیں مل سکی۔

مریم اور نگزیب نے کہاکہ وزیراعظم نواز شریف نے اپنے دور میں حجاج کرام کے لئے سفر اور حج بیت اللہ کے لئے بہترین سہولتوں کی فراہمی کو یقینی بنایا تھا۔ مریم اور نگزیب نے کہاکہ پہلی حکومت ہے جس نے حج پر کوئی سبسڈی نہیں دی۔ انہوں نے کہاکہ حکومت عوام کو ریلیف دینے میں مکمل ناکام ہو چکی ہے۔ مریم اور نگزیب نے کہاکہ حج بیت اللہ کیلئے حکومت نے پاکستان مسلم لیگ ن کے دور میں دیا گیا ریلیف بھی چھین لیا۔ انہوں نے کہاکہ عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ حجاج کرام کو نہیں دیا گیا جو قابل افسوس ہے۔ مریم اور نگزیب نے کہاکہ حکومت حج سمیت عوام کی بنیادی ضرورتوں پر ٹیکس لگا کر اپنی آمدن بڑھانے کی کوشش کر رہی ہے۔ مریم اور نگزیب نے کہاکہ حکومت نے حج بیت اللہ کے حوالے سے متعلقہ فریقین اور پارلیمان سے مشاورت نہیں کی۔

موضوعات:



کالم



شیطان کے ایجنٹ


’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…