پیر‬‮ ، 14 جولائی‬‮ 2025 

ملک کے بیشتر علاقوں میں شدید برف باری جاری،سردی کی شدت سے آبشاروں کا پانی جم گیا ، مقامی لوگوں کو پینے کے پانی کی قلت کا سامنا 

datetime 1  فروری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)آزاد کشمیر ،گلگت بلتستان سمیت پہاڑوں پر برف باری کا سلسلہ جمعہ کو بھی وقفے وقفے سے جاری رہا جس کے باعث موسم کی شدید مزید اضافہ ہوگیا ،سردی کی شدت سے آبشاروں کا پانی جم گیا ہے جس کی وجہ سے مقامی لوگوں کو پینے کے پانی کی قلت کا سامنا ہے، شاہراہ قراقرم پرچھتر پلین کے مقام پربرفباری سے ٹریفک کی روانی متاثرہوئی، گلیات میں تمام رابطہ سڑکیں بند ہو گئیں جس کے باعث لوگ گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے۔

تفصیلات کے مطابق گلگت بلتستان اور اسکردو میں بھی وقفے وقفے سے جاری برف باری کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے،آزاد کشمیر کی وادی نیلم، وادی لیپہ، سدھن گلی، لس ڈنہ، باغ اور راولاکوٹ سمیت بالائی علاقوں میں شدید برف باری کے سلسلے نے لوگوں کی مشکلات بڑھادیں۔برف باری کے باعث شاہراہ نیلم شاردہ سے آگے اور وادی لیپہ کو جانے والی واحد شاہراہ ریشیاں کے مقام سے ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند ہوگئی۔ کوٹلی میں شدید برف باری کے باعث ضلعی انتظامیہ نے لوگوں کو غیر ضروری سفر نہ کرنے کی ہدایت کردی۔ملکہ کوہسار مری میں وقفے وقفے جاری شدید برف باری کے باعث مظفرآباد اسلام آباد روڈ ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند ہوگئی ادھرخیبر پختونخوا کے تفریحی مقامات ناران، شوگران،نتھیاگلی، ایوبیہ میں 4انچ سے ایک فٹ تک برف پڑچکی ہے جبکہ سوات،لوئر دیر،دیربالا اورکزئی میں برف باری کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری رہا۔وادی کاغان لمبی پٹی کے مقام پر 3 ہفتوں سے بند ہے، شاہراہ قراقرم پرچھتر پلین کے مقام پربرفباری سے ٹریفک کی روانی متاثرہے۔ گلیات میں بھی برفباری سے تمام رابطہ سڑکیں بند ہو گئیں۔علاوہ ازیں اسلام آباد، لاہور سمیت پنجاب، سندھ اور بلوچستان کے مختلف علاقوں میں دن بھر بارشوں کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری رہا۔ آزاد کشمیر ،گلگت بلتستان سمیت پہاڑوں پر برف باری کا سلسلہ جمعہ کو بھی وقفے وقفے سے جاری رہا جس کے باعث موسم کی شدید مزید اضافہ ہوگیا

موضوعات:



کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…