اتوار‬‮ ، 21 دسمبر‬‮ 2025 

ماہ فروری میں پیٹرول کی قیمت میں کمی کا امکان ، اوگرا نے تجویز ارسال کردی

datetime 1  فروری‬‮  2019 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) رواں ماہ کی طرح اس مہینے بھی پیٹرول کی قیمت میں کمی کا امکان ہے، اوگرا نے تجویز ارسال کردی، جس میں 50 پیسے کمی کی سفارش کی گئی ہے ، حتمی قیمتوں کا اعلان آج کیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی حکومت نے مہنگائی سے پریشان عوام کو ریلیف دینے کی تیاری کرلی ہے، رواں ماہ کی طرح فروری میں بھی پیرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں

کمی کاامکان ہے۔ آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے قیمتوں میں کمی کی تجویز ارسال کردی ہے ، اوگرا کیجانب سےارسال کی گئی سمری میں پٹرول کی قیمت میں پچاس پیسے فی لیٹرجبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں چار روپے فی لیٹرکمی کی سفارش کی گئی ہے۔ اس کےعلاوہ لائٹ ڈیزل کی قیمت میں ایک روپےفی لیٹرکمی جبکہ مٹی کاتیل دو روپے فی لیٹرسستا کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔ وزیراعظم کی منظوری کے بعد پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کااعلان ہوگا، نئی قیمتوں کا اطلاق کل سے ہوگا۔ حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں‌ میں‌ کمی کا اعلان خیال رہے پیڑولیم مصنوعات کی قیمت میں کمی کی وجہ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی ہے۔ یاد رہے سال نو کے آغاز پر وزیراعظم عمران خان کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں‌ کم کر دی گئی تھیں، پیٹرول کی قیمت میں فی لیٹر 4 روپے 86 پیسے کی کمی، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں فی لیٹر 4 روپے 26 پیسے کی کمی کی گئی جبکہ مٹی کے تیل کے نرخوں‌ میں 52 پیسے فی لیٹرکمی کردی گئی تھی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تاحیات


قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…